Tuesday , July 25 2017
Home / ہندوستان / سہارنپور تشدد: سپریم کورٹ کا ہنگامی سماعت سے انکار

سہارنپور تشدد: سپریم کورٹ کا ہنگامی سماعت سے انکار

نئی دہلی 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں ذات پات سے متعلق تشدد کے حالیہ واقعات کی تحقیقات کرنے والی خصوصی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی جانب سے ہنگامی سماعت کی استدعا کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔ جسٹس ایل ناگیشور راؤ اور جسٹس نوین سنہا پر مشتمل وکیشن بنچ نے کہاکہ عجلت کی چنداں ضرورت نہیں اور اِس پٹیشن پر عدالت کے گرمائی چھٹیوں کے بعد سماعت کی جاسکتی ہے۔
جھارکھنڈ میں ماؤسٹ حملے سے ٹرین خدمات متاثر
بوکارو (جھارکھنڈ) 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایسٹ سنٹرل ریلوے کے گومو ۔ برکاکنا سیکشن پر ٹرین خدمات میں خلل پڑا کیوں کہ ڈومری بہار ریلوے اسٹیشن میں ماؤنوازوں نے آگ لگادی۔ پولیس نے آج کہاکہ ایک انجن اور ریلوے کے قیمتی ساز و سامان کو بھی نظر آتش کیا گیا۔ یہ واقعہ کل رات ضلع بوکارو میں ایسٹ سنٹرل ریلوے کے دھنباد ڈیویژن میں پیش آیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق تقریباً 100 ماؤنواز آتشیں اسلحہ کے ساتھ اسٹیشن پہونچے اور ملازمین کو باہر چلے جانے پر مجبور کیا اور پھر اسٹیشن، ایک مال گاڑی کے انجن اور وہاں موجود ریلوے کے قیمتی سامان کو آگ لگادی۔ وہ انجن ڈرائیور کی واکی ٹاکی لے کر فرار ہوگئے چنانچہ گومو ۔ برکاکنا سیکشن کے درمیان ریل خدمات متاثر ہوئیں۔ کم ازکم تین بڑی ٹرینوں کو کئی گھنٹوں تک روک دینا پڑا۔ ڈی آئی جی ایس کمار سنگھ نے معاملے کا جائزہ لیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT