Tuesday , June 27 2017
Home / ہندوستان / سہارنپور تشدد کی مخالفت میں جنتر منتر پر دلتوں کا احتجاجی مظاہرہ

سہارنپور تشدد کی مخالفت میں جنتر منتر پر دلتوں کا احتجاجی مظاہرہ

نئی دہلی، 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سہارنپور کے تشدد میں دلتوں کو نشانہ بنائے جانے کی مخالفت میں آج یہاں جنتر منتر پر دلت تنظیم بھیم سینا کے ہزاروں کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے اترپردیش کی یوگی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔اس مظاہرے میں دلت برادری کے ملک بھر سے آئے پانچ ہزار سے زیادہ لوگ شامل ہوئے ۔ کئی دیگر تنظیمیں بھی بھیم سینا کی حمایت میں مظاہرہ میں شامل ہوئیں۔ صبح سے ہی ہزاروں کی تعداد میں ملک بھر سے لوگ جنتر منتر پر جمع ہونے لگے تھے ۔ سہارنپور تشدد کے بعد بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر آزاد پر پولیس نے مقدمہ درج کردیا تھا۔ مظاہرین نے آزاد پر سے مقدمہ ہٹانے اور دلتوں کو انصاف دلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے جم کر نعرے بازی کی۔چندر شیکھر آزاد نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سہارنپور میں دلتوں پر مظالم کئے گئے ، ان کے گھر جلائے گئے ۔ لوٹ پاٹ کی گئی لیکن پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس اور انتظامیہ دونوں ملے ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT