Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / سہراب الدین مقدمہ : امیت شاہ کو کلین چٹ کے خلاف درخواست

سہراب الدین مقدمہ : امیت شاہ کو کلین چٹ کے خلاف درخواست

نئی دہلی ۔ /19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سہراب الدین فرضی انکاؤنٹر مقدمہ میں صدر بی جے پی امیت شاہ کو بری کردینے کا فیصلہ برقرار رکھنے سے متعلق ممبئی ہائیکورٹ کے حکم کوچیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے ۔ سماجی کارکن ہرش مندار نے یہ درخواست دائر کرتے ہوئے ممبئی سیشن کورٹ کے /30 ڈسمبر 2014 ء کو سنائے گئے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی خواہش کی ۔ عدالت نے اس مقدمہ میں امیت شاہ کو کلین چیٹ دی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT