Sunday , October 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / سہواگ کو ٹیم سے خارج ہونے کے انداز پر ہنوز دکھ

سہواگ کو ٹیم سے خارج ہونے کے انداز پر ہنوز دکھ

نئی دہلی۔31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) سبکدوشی کے کئی ماہ بعد وریندر سہواگ اس دکھ کا اظہار کئے بناء نہ رہ سکے کہ وہ 2013 میں خود کو ٹیم سے باہر کئے جانے کے انداز سے خوش نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم سے اخراج کی اطلاع انہیں اخبارات سے ملی لیکن سلیکٹرز،ٹیم انتظامیہ یا بی سی سی آئی نے مطلع کرنے کی زحمت تک نہیں کی۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ آسٹریلیا کیخلاف دو ٹسٹ میچز میں رنز نہیں بنا سکے تھے لیکن امید تھی کہ باقی دو مقابلوں  کے بعد ہی انہیں باہر کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT