Thursday , June 29 2017
Home / کھیل کی خبریں / سہواگ کی درخواست مسترد نئی سی وی دینے کی ہدایت

سہواگ کی درخواست مسترد نئی سی وی دینے کی ہدایت

نئی دہلی۔7 جون (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے پسندیدہ امیدوار وریندر سہواگ نے دو سطروں پر مشتمل سی وی ارسال کر کے سب کو حیران کردیا جس میں صرف یہ درج تھا کہ آئی پی ایل میں کنگز الیون پنجاب کے منٹر اور کوچ جو موجودہ تمام ہندوستانی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل چکے ہیں۔ بی سی سی آئی نے وریندر سہواگ کو ہدایت دی ہے کہ وہ نئے سرے سے اپنی مکمل سی وی اور درخواست ارسال کریں تاکہ انہیں پہلی مرتبہ انٹرویو کیلئے طلب کیا جا سکے جہاں انہیں عالمی سطح کے کئی نامور کوچز سے سخت مقابلہ درپیش ہوگا۔
وہاب کی جگہ رومان ٹیم میں شامل
برمنگھم ۔7 جون (سیاست ڈاٹ کام )پاکستان نے زخم کے سبب چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے والے فاسٹ بولر وہاب ریاض کی جگہ رومان رئیس کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ وہاب ریاض ہندوستان کے خلاف میچ کے دوران بولنگ کرتے ہوئے ٹخنے کے زخم  کا شکار ہوئے  اور زخم سنگین ہونے کے سبب وہ ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ابتدائی طور پر وہاب کی جگہ فاسٹ بولر محمد عباس کو چیمپیئنز ٹرافی اسکواڈ کا حصہ بنانے کی افواہیں سامنے آئی تھیں لیکن سرفراز احمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران تمام افواہوں کا خاتمہ کرتے ہوئے وہاب ریاض کی جگہ رومان رئیس کو اسکواڈ کا حصہ بنانے کا اعلان کردیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تکنیکی کمیٹی نے وہاب ریاض کی جگہ رومان رئیس کو  اسکواڈ کا حصہ بنانے کی منظوری دے دی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT