Tuesday , October 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / سہواگ کی سنچری‘ ہریانہ 319/8

سہواگ کی سنچری‘ ہریانہ 319/8

میسور۔22اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوشی کے اعلان کے ایک دن بعد سہواگ نے یہاں آج کرناٹک کے خلاف کھیلے گئے رانجی ٹرافی مقابلہ میں سنچری اسکور کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعی اسکور کو 319/8 تک پہنچایا ۔سہواگ نے شائقین کو مایوس کئے بغیر 170گیندوں کی اننگز کے دوران 16چوکے اور تین چھکوں پر مشتمل اننگز میں 136رنز اسکور کئے ۔ جب کہ یادو نے 11چوکے اور ایک چھکے پر مشتمل اننگز میں 100رنز بنائے اور دونوں کے درمیان تیسری وکٹ کیلئے 206رنز کی پارٹنرشپ بنی ۔

TOPPOPULARRECENT