Saturday , October 21 2017
Home / جرائم و حادثات / سہیلی کی خودکشی سے مایوس دوسری سہیلی کی پھانسی

سہیلی کی خودکشی سے مایوس دوسری سہیلی کی پھانسی

حیدرآباد، 8اکتوبر(یواین آئی )شہر حیدرآباد کی راج بہادر وینکٹ ریڈی پولیس اکیڈیمی میں زیرتربیت خاتون کانسٹیبل نے خودکشی کرلی۔اس کی شناخت نلگنڈہ ضلع سے تعلق رکھنے والی نوینا نامی زیر تربیت کانسٹیبل کے طور پر کی گئی ہے جس نے ہاسٹل میں فین سے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔اس کی سہیلی کانسٹیبل مادھوی نے گزشتہ روز نلگنڈہ ضلع کے ویمولا پلی میں خودکشی کرلی تھی جس کے ایک دن بعدنوینا نے یہ انتہائی اقدام کیا ۔مادھوی نے گزشتہ روز اپنے گھر میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی تھی۔محبت میں ناکامی پر اس نے یہ انتہائی اقدام کیا تھا۔صبح میں جب معمول کے مطابق نوینا اپنے کمرہ سے باہر نہیں نکلی تو اسٹاف نے اس کمرہ میں جاکر دیکھا تو وہ فین سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔پولیس ان دونوں خودکشی کے معاملات کا ایک دوسرے سے تعلق معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔نوینا کی دیگر سہیلیوں نے کہا کہ اپنی سہیلی مادھوی کی خودکشی پر نوینا نے مایوسی کے عالم میں یہ انتہائی اقدام کیا۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ اسپتال منتقل کردیا۔پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو اس کے والدین کے حوالہ کردیا جائے گا۔دوسری طرف نوینا کے والد کا کہنا ہے کہ وہ اپنی سہیلی سے کافی قریب تھی اور وہ بچپن کی سہیلیاں تھیں۔ دونوں کو پولیس کی ملازمت ملی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT