Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / سہیل محمود نے بحیثیت ہائی کمشنر پاکستان جائزہ حاصل کرلیا

سہیل محمود نے بحیثیت ہائی کمشنر پاکستان جائزہ حاصل کرلیا

نئی دہلی ؍ اسلام آباد ۔ 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کے ہائی کمشنر نامزد سہیل محمود آج ہندوستان پہنچ گئے۔ انہوں نے ہائی کمیشن میں اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ سرکاری ترجمان نے بتایا کہ عنقریب وہ صدر جمہوریہ رامناتھ کووند سے ملاقات کرتے ہوئے کاغذات تقرر پیش کریں گے۔ سہیل محمود پاکستان فارن سرویس کے سینئر ترین عہدیدار ہیں۔ وہ سابق سفیر عبدالباسط کی جگہ لیں گے جنہوں نے چار سال یہاں خدمات انجام دیں۔ اس سے پہلے سہیل محمود ترکی میں پاکستان کے سفیر تھے۔ اس دوران وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت نیشنل سیکوریٹی کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں کہا گیا کہ علاقائی امن و ترقی کا تمام باہمی مسائل بشمول جموں و کشمیر مسئلہ کی یکسوئی سے تعلق ہے۔ کمیٹی نے لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کی جانب سے مسلسل سرحد پار فائرنگ کے واقعات پر تشویش ظاہر کی ہے۔ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی بھی مذمت کی گئی۔ اجلاس میں ملک کی داخلی اور خارجی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT