Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / سہ رکنی رہزنوں کی ٹولی گرفتار ، مسروقہ اشیاء ضبط

سہ رکنی رہزنوں کی ٹولی گرفتار ، مسروقہ اشیاء ضبط

حیدرآباد /26 جولائی ( سیاست نیوز ) میڑچل پولیس نے رہزنوں کی ایک تین رکنی ٹولی کو گرفتار کرلیا جو مختلف وارداتوں میں ملوث تھی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 22 سالہ ایاز 20 سالہ عقیل اور 23 سالہ حسین ساکنان پیرزادی گوڑہ کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 47 تولہ سونا 3 موٹر سائکل ایک موبائل فون ایک لیاپ ٹاپ اور 6 ہزار روپئے نقد رقم کو ضبط کرلیا ۔ ضبط شدہ اشیاء کی مالیت تقریباً 16 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے ۔ یہ ٹولی گیارہ چین رہزنی جو میڑچل حدود اپل گھٹکیسر میں چین رہزنی کے علاوہ گھروں میں سرقہ کی 4 وارداتوں میں بھی ملوث بتائی جاتی ہیں ۔ اس کے علاوہ موٹر گاڑیوں کا سرقہ کرنے کے تین معاملات میں بھی یہ ٹولی ملوث تھی ۔

TOPPOPULARRECENT