Saturday , July 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ سری لنکا نے زمبابوے کو ہرایا

سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ سری لنکا نے زمبابوے کو ہرایا

ہرارے ، 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا نے تین ملکی ونڈے کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر 5 پوائنٹس حاصل کرلیے۔ سیریز کا دوسرا میچ 16 نومبر کو سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ہرارے میں گزشتہ روز سری لنکا کے عبوری کپتان اوپل تھرنگا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ زمبابوے 14/3 کے بعد کبھی سنبھل نہ پایا۔ زمبابوے 42 ویں اوور میں 154 پر آل آؤٹ ہوا۔ کیپٹن گرائم کریمر 31 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ آسان ٹارگٹ پر سری لنکا کے اوپنرز نے 56 رنز کا پراعتماد آغاز کیا اور کوشل پریرا 21 رنز بنا کرپویلین لوٹے جس کے بعد وکٹ کیپر نیروشان ڈک ویلا نے دھنانج ڈی سلوا کے ساتھ 84 رنز کا اضافہ کیا۔ نیروشان 41 رنز بنا کر آؤٹ ہونے والے دوسری اور آخری کھلاڑی تھے۔ سری لنکا نے 25 ویں اوور میں صرف 2 وکٹ کھوکر جیت حاصل کی۔ ڈی سلوا 78 پر ناٹ آؤٹ رہے اور کوسل مینڈس نے 12 رنز بنائے۔ ڈی سلوا کو ذمہ دارانہ بلے بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ورلڈ ٹور فائنلز : اینڈی کی پیش رفت
لندن ، 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) لندن میں جاری ورلڈ ٹور فائنلز میں برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے اور جاپان کے کائی نشیکوری نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ افتتاحی گروپ میچ میں اینڈی مرے اور کروشیا کے مارن سلیچ آمنے سامنے ہوئے۔ عالمی نمبرایک مرے نے پہلا سٹ 6-3 سے جیت لیا۔ برطانوی ٹینس اسٹار نے دوسرا سٹ 6-2سے جیت کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کر دیا۔ جاپان کے کائی نشکوری اور سوئٹزرلینڈ کے ستینی سلاس واورینکا کے درمیان مقابلہ یکطرفہ رہا۔ کائی نشکوری نے سیدھے سٹوں میں 6-2 اور 6-3 سے کامیابی سمیٹی۔

 

 

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT