Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاحت کو فروغ دینے این آر آئیز کیلئے خصوصی پیاکیج

سیاحت کو فروغ دینے این آر آئیز کیلئے خصوصی پیاکیج

حیدرآباد۔/23مارچ، ( پی ٹی آئی) سیاحتی صنعت کو فروغ دینے کے مقصد سے حکومت تلنگانہ عنقریب این ار آئیز کے لئے خصوصی پیاکیج متعارف کرے گی تاکہ وہ بیرونی ممالک میں اپنے دوستوں اور عزیز و اقارب کو اس نئی ریاست کے دورہ کیلئے راغب کرسکیں۔ ٹورازم سکریٹری بی وینکٹیشم نے کہا کہ آئندہ ماہ کے دوسرے یا تیسرے ہفتہ میں پیاکیج کے آغاز کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیاکیج صرف تلنگانہ این آر آئیز کیلئے مخصوص ہوگا۔ وہ اپنے دوست احباب  کو یہاں سیاحتی مقصد کیلئے بھیج سکتے ہیں اور وہ این آر آئی کے شخصی مہمان کے طور پر تلنگانہ کا دورہ کریں گے۔ اس کے لئے زیادہ تشہیر کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح سالانہ تین تا چار لاکھ این آر آئیز ، غیرملکی سیاح تلنگانہ کا دورہ کرسکتے ہیں اور یہ ایک بڑی تعداد ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT