Sunday , May 28 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاحت کے فروغ کے لئے شیلانگ میں تلنگانہ کا روڈ شو

سیاحت کے فروغ کے لئے شیلانگ میں تلنگانہ کا روڈ شو

حیدرآباد7اپریل(یواین آئی)تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے شیلانگ میں روڈ شو کا اہتمام کیا گیا جس میں تقریبا15ٹور آپریٹرس ،ٹراویل ایجنٹس ، آئی ایم ایم کے طلبہ نے شرکت کی ۔اس موقع پر ٹور آپریٹرس نے مجاز بکنگ ایجنٹ کے طورپر اندراج کرتے ہوئے تلنگانہ کے سیاحتی مراکز کی تشہیر میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔اس موقع پر صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن راملو نے جغرافیائی ،تاریخی ، ثقافتی ،روایات کے سلسلہ میں معلومات کے حصول کے لئے نئے مقامات کی تلاش کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے میگھالیہ ٹور آپریٹرس سے خواہش کی کہ وہ تلنگانہ کی تشہیر کریں تاکہ تلنگانہ میں زیادہ سے زیادہ سیاح آسکیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT