Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / سیارہ عطاردکا پیر کو سورج پر سایہ نظر آئے گا

سیارہ عطاردکا پیر کو سورج پر سایہ نظر آئے گا

نئی دہلی ، 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نظام شمسی کا سیارہ عطارد ہندوستان کے کئی حصوں سے پیر کو سورج پر دھبہ کی طرح نظر آئے گا۔ یہ ایک نایاب سماوی منظر ہوگا جو 100 سال میں صرف 13 مرتبہ نظر آتا ہے۔ سیارہ عطارد، کرۂ ارض اور سورج تینوں خط مستقیم میں ہوںگے جس کی وجہ سے سیارہ عطارد کا سایہ سورج پر پڑے گا اور یہ سایہ سورج پر ایک دھبہ کی مانند دکھائی دے گا۔ قبل ازیں سیارہ عطارد 6 نومبر 2006ء کو سورج اور کرۂ ارض کے درمیان خط مستقیم میں دیکھا گیا تھا اور اب دوشنبہ کا نظارہ 2 گھنٹے 20 منٹ تک دیکھا جاسکے گا۔ دن میں 4 بجکر 41 منٹ پر سیارہ عطارد خط مستقیم میں ہوگا اور غروب آفتاب تک برقرار رہے گا، جو 7 بجکر 1 منٹ پر ہے۔ قبل ازیں 33 سال قبل یہ نظارہ دیکھا گیا تھا۔ کولکاتا میں یہ نظارہ ایک گھنٹہ 26 منٹ، ممبئی میں دو گھنٹہ 24 منٹ دیکھا جاسکے گا۔ جنوب مشرقی ممالک جاپان، یورپ، افریقا، گرین لینڈ، شمالی امریکا، قطب شمالی، شمالی اوقیانوس اور بحرالکاہل کے بیشتر علاقوں میں بھی یہ منظر دکھائی دے گا۔

TOPPOPULARRECENT