Wednesday , October 18 2017
Home / سیاسیات / سیاستدانوں سے انتخابی مہم میں تحمل اختیار کرنے الیکشن کمیشن کی ہدایت

سیاستدانوں سے انتخابی مہم میں تحمل اختیار کرنے الیکشن کمیشن کی ہدایت

نئی دہلی،9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے بہار انتخابات کے دوران سیاستدانوں کی تقریروں کے معیار میں انحطاط پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان تقاریر کا مقصد باہمی نفرت پیدا کرنا اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثر کرنا ہے۔ الیکشن کمیشن نے سیاستدانوں پر زور دیا کہ وہ صبر و تحمل اور شرافت کا مظاہرہ کریں۔ الیکشن کمیشن کی سخت لب و لہجہ پر مشتمل یہ ہدایات انتخابی جلسوں میں سیاستدانوں کی جانب سے ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بنانے کے پس منظر میں اہم ہیں۔

TOPPOPULARRECENT