Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست اور المعہد الدینی العربی سے دینی گرمائی کورس

سیاست اور المعہد الدینی العربی سے دینی گرمائی کورس

حیدرآباد ۔ 21 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : ادارہ سیاست اور المعہد الدینی العربی کے باہمی اشتراک سے گرمائی تعطیلات میں دینی گرمائی کورس کا شہر کے سات مراکز پر مفت انتظام کیا گیا ہے ۔ اس ضمن میں جناب ظہیر الدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر سیاست کی زیر نگرانی خصوصی اجلاس میں اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے مولانا حافظ جواد صدیقی ناظم المعہد الدین العربی نے کہا کہ ان گرمائی دینی جماعتوں میں منتخب سورتوں کا ترجمہ ، طہارت ، وضو ، غسل کے طریقہ کار ، اخلاقیات ، عربی زبان ، بول چال ، دعائیں ، احادیث ، اذکار ، سیرت النبیؐ ، سیرت الصحابہ کی معلومات سے واقف کروانے کے علاوہ تربیت دی جائے گی ۔ کلاسیس کے اوقات شام 7 تا 9 بجے ہیں ۔ گرما کی شدت کے پیش نظر شام کے اوقات میں ان جماعتوں سے استفادہ کیا جاسکتا ہے ۔ ادارہ سیاست کے تحت ان کے کنوینرس فہیم انصاری اور سید خالد محی الدین اسد ہیں ۔ مولانا جعفر محی الدین قادری نقشبندی نگران کار ہیں ۔ اجلاس میں حیدر معین الدین ، مولانا اعظم محی الدین ، مولانا خلیل احمد حسین ، محمد طاہرخاں ، مولانا حامد بن محمد قریش نے شرکت کی ۔ مزید معلومات اور مراکز کے قیام کے لیے 9700153760 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT