Friday , July 28 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست اور ایم ڈی ایف کا ڈائمنڈ جوبلی ’ دوبدو ‘ پروگرام

سیاست اور ایم ڈی ایف کا ڈائمنڈ جوبلی ’ دوبدو ‘ پروگرام

جناب زاہد علی خاں صدارت کریں گے ، رشتے طئے کرنے کے لیے موثر پلیٹ فارم
حیدرآباد ۔ 8 ۔ جولائی : ( دکن نیوز ) : سیاست اور مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کا 75 واں ڈائمنڈ جوبلی دوبدو ملاقات پروگرام اتوار 23 جولائی 10 بجے دن تا 6 بجے شام ایس اے ایمپرئیل گارڈن ( ٹولی چوکی ) میں منعقد ہوگا ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست صدارت کریں گے ۔ اعزازی مہمان کی حیثیت سے جناب محمد معین الدین صدر فیڈریشن آف ٹولی چوکی کالونیز شرکت کریں گے ۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف اور جناب ایم اے قدیر آرگنائزنگ پریسیڈنٹ فورم نے بتایا کہ ایم ڈی ایف کی جانب سے 75 واں ڈائمنڈ جوبلی دوبدو ملاقات کی تیاریوں کا آغاز ہوچکا ہے اور یہ اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہوگا ۔ جس میں والدین اور سرپرستوں کے لیے رشتوں کا انتخاب کرنے میں سہولت مہیا کی جائے گی اور ایسے والدین کئی دن سے لڑکے اور لڑکیوں کے رشتوں میں پریشان ہیں ان کی رہبری و رہنمائی کرتے ہوئے موزوں رشتوں کا انتخاب کروانے کے لیے تعاون کیا جائے گا جس کے لیے سابق کی طرح فورم کے اراکین مختلف کاونٹرس ایس ایس سی ، انٹر میڈیٹ ، پوسٹ گریجویٹس ، گریجویٹس ، ایم بی بی ایس ، بی ڈی ایس ، ایم بی اے ، ایم سی اے ، بی سی اے ، عالم و فاضل اور دوسرے زمروں کے علاوہ عقد ثانی اور تاخیر سے ہونے والے لڑکوں اور لڑکیوں اور معذورین کے سینکڑوں پیامات دستیاب رہیں گے ۔ دیگر تفصیلات کے لیے ایم اے قدیر آرگنائزنگ پریسیڈنٹ سے فون نمبر 9394801526 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT