Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست اور یونانی میڈیکل اسوسی ایشن کا 3 اگست کو ایم ڈی یونانی ماڈل ٹسٹ

سیاست اور یونانی میڈیکل اسوسی ایشن کا 3 اگست کو ایم ڈی یونانی ماڈل ٹسٹ

حیدرآباد ۔ 2 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : یونانی ڈاکٹرس کی نمائندہ انجمن یونانی میڈیکل اسوسی ایشن ادارہ سیاست کے تعاون و اشتراک سے ایم ڈی ( یونانی ) انٹرنس ٹسٹ ( پی جی ) کے تمثیلی امتحان کا اہتمام کررہی ہے ۔ 3 اگست بروز جمعرات صبح 11 بجے احاطہ سیاست کے محبوب نگر جگر ہال میں منعقد ہونے والے اس ماڈل ٹسٹ میں شرکت کرنے والے طلباء وطالبات کو داخلہ ٹسٹ کا سامنا کرنے میں آسانی ہوگی ۔ ڈاکٹر سید غوث الدین سابق مشیر یونانی حکومت آندھرا پردیش ، ڈاکٹر محمد رفیع الدین حیدر شکیب صدر یونانی میڈیکل اسوسی ایشن اور ڈاکٹر عبدالرحمن خاں سکریٹری ( اوما ) کی نگرانی میں یہ ٹسٹ منعقد ہوگا ۔ واضح رہے کہ یونانی میڈیکل اسوسی ایشن کی جانب سے 18 جولائی سے مفت کوچنگ کا آغاز ہوا تھا ۔ تمثیلی ٹسٹ میں شرکت کے خواہاں طلباء وطالبات دفتر سیاست پر سید خالد محی الدین اسد کنوینر سے شخصی طور پر یا واٹس اپ نمبر 9391160364 اور 8500335786 پر اپنے ہال ٹکٹس کی نقول روانہ کر کے ناموں کا اندراج کروائیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT