Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست ایس ایس سی تلگو کوئسچن بنک کے دوسرے ایڈیشن کی اشاعت

سیاست ایس ایس سی تلگو کوئسچن بنک کے دوسرے ایڈیشن کی اشاعت

حیدرآباد ۔ 30 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز): ادارہ سیاست کے زیر اہتمام سال حال ایس ایس سی انگلش میڈیم اردو میڈیم کے طلبہ کے لیے زبان دوم تلگو (لازمی ) مضمون کے کوئسچن بنک کی اشاعت کے بعد پہلا ایڈیشن ختم ہوچکا اب دوسرا ایڈیشن شائع ہوچکا ہے ۔ شہر اور اضلاع کے اسکولس کے ذمہ داران اور طلبہ اپنے بونافائیڈس کے ساتھ دفتر سیاست سے مفت حاصل کرسکتے ہیں ۔ جناب احمد بشیر الدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر کے زیر نگرانی بوسٹن مشن اسکول کے تلگو ٹیچر محمد رفیع نے بڑی عرق ریزی سے اس کو مرتب کیا ہے جو کامیابی کا ضامن ہے ۔ انگلش میڈیم اور اردو میڈیم کا کوئسچن بنک عنقریب شائع ہوگا ۔۔

TOPPOPULARRECENT