Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست ایس ایس سی کوئسچن بینک تلگو ، طلبہ کیلئے کارآمد ثابت

سیاست ایس ایس سی کوئسچن بینک تلگو ، طلبہ کیلئے کارآمد ثابت

حیدرآباد۔/10اپریل، ( سیاست نیوز) حالیہ منعقدہ ایس ایس سی امتحان 21 مارچ تا 4اپریل کے پرچہ جات بشمول سکنڈ لینگویج تلگو میں سیاست کے کوسچن بینک ( پراکٹس پیپرس ) میں سے تقریباً 70-80 فیصد اسی ٹائپ کے سوالات اور وہی سوالات پوچھے گئے ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ جناب احمد بشیر الدین ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر کی زیر نگرانی 11پرچہ جات کے اس مواد کو ہر سال کی طرح بہادر پورہ زون کے اساتذہ نے تیار کیا اور ادارہ ’سیاست‘ کے اشتراک سے اردو اور انگریزی میڈیم کے طلباء و طالبات میں 32ہزار کتابوں کی تقسیم عمل میں آئی۔

TOPPOPULARRECENT