Tuesday , September 26 2017
Home / Top Stories / سیاست ایس ایس سی کوسچن بینک طلبہ کیلئے بے حد مفید

سیاست ایس ایس سی کوسچن بینک طلبہ کیلئے بے حد مفید

کامیابی کے تناسب میں اضافہ ، طلبہ کو پروفیشنل کورسیس میں دلچسپی کا مشورہ : جناب زاہد علی خاں
حیدرآباد۔/21جنوری، ( سیاست نیوز) ایس ایس سی کے گزشتہ 15 برسوں سے ہر سال پابندی کے ساتھ ادارہ ’سیاست‘ کے تحت کوسچن بینک ( مشقی سوالات ) شائع کرکے مفت تقسیم کئے جارہے ہیں، اس سے نہ صرف طالب علم فائدہ اٹھارہے ہیں بلکہ اس کا اثر امتحان کے نتائج پر پڑا اور ایس ایس سی کے نتیجہ میں کامیابی کا تناسب بہت بڑھ گیا۔ ان خیالات کا اظہار جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر ’سیاست‘ نے یہاں محبوب حسین جگر ہال میں سیاست ایس ایس سی کوسچن بینک کی رسم اجرائی انجام دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے طلباء و طالبات کو زرین مشورے دیتے ہوئے کہا کہ وہ اب نئے نصاب کے مطابق دو ماہ میں ماہرین کی تیار کردہ اس گائیڈ سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے نہ صرف کامیاب ہوں بلکہ 90 فیصد سے زائد نشانات حاصل کریں۔ انہوں نے طلباء کو مستقبل میں ڈاکٹر، انجینئر کے بجائے دیگر اور کئی پروفیشنل کورسیس میں داخلہ کی ترغیب دی اور کہا کہ لاء ، میڈیا، ہوٹل مینجمنٹ اور دیگر شعبہ جات میں کافی مواقع ہیں۔ ادارہ ’سیاست‘ کی جانب سے جن اساتذہ نے اس کتاب کو بڑی عرق ریزی سے تیار کیا ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سرٹیفکیٹ اور شال پیش کی گئی۔ جناب احمد بشیر الدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر نے جن کی زیر نگرانی یہ کتاب مرتب کی جاتی ہے بتایا کہ ادارہ ’سیاست‘ نہ صرف ایس ایس سی انگلش میڈیم بلکہ اردو میڈیم اور زبان دوم تلگو کیلئے بھی ہر سال کوسچن بینک جس کو اب مشقی سوالات کا نام دے کر نئے نصاب سی سی ای کے مطابق تیار کیا۔ تفصیلات بتائی اور کہا کہ یہ کتب شہر کے علاوہ اضلاع میں بھی مفت تقسیم کئے جاتے ہیں۔ جناب زاہد علی خاں کے ہاتھوں رسم اجرائی کے بعد کتاب مختلف اسکولس کے طلباء و طالبات میں مفت تقسیم کئی گئی۔ انہوں نے سلسلہ تقریر جاری رکھتے ہوئے والدین پر زور دیا کہ وہ لڑکیوں کی تعلیم پر توجہ دے رہے ہیں وہ لڑکوں پر خاص توجہ دیں ، آج مسلمان تعلیمی شعبہ میں آگے بڑھ رہا ہے۔ ڈراپ آؤٹ کا تناسب گھٹ گیا اور تعلیم  حاصل کریں تو معاشی حالت میں بھی سدھار ہوتا ہے۔ اسکولی تعلیم کے بعد آئی آئی ٹی کرنے کا مشورہ دیا اور ٹریپل آئی ٹی میں داخلہ حاصل کرنے والی دو لڑکیوں کو ادارہ ’سیاست‘ کے تحت 5لاکھ روپئے کی مالی امداد کے حوالہ سے طلباء پر زور دیا کہ وہ اس سے حوصلہ حاصل کریں اور حکومت کی دی جانے والی سہولیات اور مراعات سے بھرپور استفادہ کریں۔ اس موقع پر جناب خلیل الرحمن جنرل سکریٹری ’’ کومی‘‘ کانفیڈریشن آف میناریٹی انسٹی ٹیوشن نے ادارہ ’سیاست‘ کی کاوشوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال اس کوسچن بینک سے کافی سوالات امتحانات میں پوچھے جارہے ہیں، اس سے ہر اسکول کو بھی استفادہ کرنا چاہیئے۔ جناب شاکر احمد سکریٹری ؍ کرسپانڈنٹ بوسٹن مشن اسکول اعزازی مہمان، ماڈل اسکول اور بوسٹن اسکول کی طالبات نے نعت پیش کی۔ اس موقع پر مختلف اسکولس کے ذمہ داران محمد معید ماسٹر مائنڈس ہائی اسکول عابد صدیقی، صدر ایم ڈی ایف نعیم اللہ شریف، احمد صدیقی میکش، حافظ صابر پاشاہ اور سینٹ معاذ اسکول، نیو ماڈل اسکول، الفلاح اسکول ٹرسٹ آئیڈیل اسکول گورنمنٹ ہائی اسکول گلبل گوڑہ ، وٹے پلی، بوسٹن مشن اسکول اور کئی اسکولوں کے طلباء اور اساتذہ موجود تھے۔ ایم اے حمید کیریئر کونسلر سیاست نے خیرمقدم کیا اور کارروائی چلائی۔ تمام طلباء و طالبات کو بونا فائیڈ پیش کرنے پر یہ گائیڈس مفت دی جائے گی۔ـآخر میں شکریہ ادا کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT