Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست رمضان مذہبی مقابلہ کے انعامات

سیاست رمضان مذہبی مقابلہ کے انعامات

آج دفتر سیاست میں زاہد علی خاں صاحب کے ہاتھوں قرعہ اندازی
حیدرآباد۔ /24اگسٹ، ( سیاست نیوز) ماہ رمضان میں 30دن اخبار ’سیاست‘ میں مذہبی انعامی مقابلہ شائع ہوا تھا ۔ ایک لاکھ روپئے مالیتی مجموعی انعامات میں پہلا انعام 10ہزار روپئے، دوسرا انعام 5ہزار روپئے اور تیسرا انعام 3ہزار روپئے ہوگا، چوتھا انعام 2ہزار روپئے کا رہے گا۔ علاوہ ازیں ایک ہزار روپئے کے 80 انعامات دیگر خوش نصیب افراد کوذریعہ قرعہ اندازی منتخب کرنے کے بعد دیئے جائیں گے۔تاہم 30 صحیح جوابات دینے والے امیدواروں کا ہی انتخاب کیا جائے گا۔جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست کے ہاتھوں محبوب حسین جگر ہال احاطہ ’سیاست‘ عابڈس پر جمعرات 25 اگسٹ کو 11 بجے دن قرعہ اندازی کے ذریعہ انعام یافتگان کا انتخاب کیا جائے گا۔ قارئین سے بالعموم اور ٹوکن انعامی داخل کرنے والوں سے بالخصوص وقت پر شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT