Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست شاپنگ دھوم2015ء کے آخری مِنی ڈراکی قرعہ اندازی

سیاست شاپنگ دھوم2015ء کے آخری مِنی ڈراکی قرعہ اندازی

حیدرآباد۔ 12 فبروری ( سیاست نیوز) سیاست شاپنگ دھوم 2015ء کے چوتھے مِنی ڈرا کی تقریب آج دفتر روز نامہ ’سیاست‘ میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں 12 انعامات کیلئے قرعہ اندازی کی گئی۔ اس موقع پر پہلے انعام کیلئے جناب شیخ محی الدین پریس مینجر سیاست نے قرعہ نکالا۔ ترتیب وار جناب محمد عظیم سرکولیشن منیجر روزنامہ سیاست، جناب محمد ساجد اکاونٹ آفیسر روزنامہ سیاست، محمد سعید حسن (زونی)، جناب محمد یونس (کائنات)، محمد عبدالملک (پالمس ایوینیو)، محمد بلال (رائل سپٹن ٹی)، سید عبدالاحمد (حجر ٹورس اینڈ ٹراویلس)، سعید جابری (فیوچرز)، سید رومان (حمید اینڈ کمپنی پروفیومرس)، محمد اعجاز علی (ماوا انفراسٹرکچر )، سامبا (پارک اسکوائر پراپرٹیز) اور دیگر نے قرعہ اندازی کی ۔ چوتھے مِنی ڈرا میں ریفریجریٹر، کلر ٹیلی ویژن، واشنگ مشین، مائیکرو ویو اوون، انڈکشن اسٹوو ‘ مکسر گرائینڈر ‘رائس کوکر‘ ویکیوم کلینر‘ ڈی وی ڈی پلیئر ٹوسٹر، آئیرن ایلکٹرک کٹل اورانڈکشن اسٹوو کی قرعہ اندازی کی گئی۔ خوش نصیب انعام یافتگان کا تعلق ترتیب وار، اسمارٹی، انجلی الیکٹرانکس فرحت فیبرکس، فرحت فوڈ سنٹر، زونی سنٹر، فرحت فوڈ سنٹر، زونی سنٹر، اسکانس ڈیزائنر، بننے نواب، ساوتھ انڈیا شاپنگ مال، زونی سنٹر، زونی سنٹر۔ ان کے علاوہ روز نامہ ’سیاست‘ کی جانب سے  74 ترغیبی انعامات کیلئے بھی قرعہ اندازی کی گئی۔ چوتھے مِنی ڈرا کے انعام یافتگان کی فہرست صفحہ نمبر (3 )پر ملاحظہ کی جاسکتی ہے اور اسکے علاوہ www.siasat.com/siasatshoppingdhoomپر بھی دیکھی جا سکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT