Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست معلنہ طرحی غزل مسابقہ کے نتائج

سیاست معلنہ طرحی غزل مسابقہ کے نتائج

انعام اول ، دوم اور سوم کے علاوہ 20 شعراء کو ترغیبی انعامات
حیدرآباد ۔ 11 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : ادارہ سیاست کی جانب سے معلنہ طرحی غزل ( خبر تحیر عشق سن ، نہ جنوں رہا نہ پری رہی ) مسابقہ کے نتائج کا اعلان ادارہ کی جانب سے مقرر کردہ پینل نے کیا ہے ۔ واضح رہے کہ ادارہ کو تقریبا 100 سے زائد شعراء کی طرحی غزلیں حاصل ہوئیں جن میں سے 18 شعراء کو انعام کے لیے منتخب کیا گیا ۔ انعام اول مبلغ 5000 روپئے کا مستحق صابر کاغذ نگری ، انعام دوم مبلغ 3000 روپئے کا مستحق انجنی کمار گوئل اور انعام سوم کا مستحق سرور ہاشمی کو قرار دیا گیا ۔ جب کہ سات ترغیبی انعامات فی کس مبلغ 1000 روپئے حاصل کرنے والوں محمد عبدالعلیم پرواز ، انیس احمد قادری شرفی انیس ، محمد انور احمد انور ، محمد نور الدین امیر ، سلیم خوشنویس ، ڈاکٹر عارف انکسار ، یوسف روش ، محمد انیس فاروقی انیس شامل ہیں ۔ فی کس مبلغ 500 روپئے ترغیبی انعام حاصل کرنے والوں میں وحید اسیر ، نجیب احمد نجیب ، عشرت بانو عشرت ، سید رضی اللہ حسینی اختر ، سید محمد الحسینی ذیشان ، اشفاق الرحمن انصاری ، انجم شافعی ، اور ثنا تبسم شامل ہیں ۔ قبل ازیں ادارہ نے شعراء سے غزلیں حاصل کر کے انہیں انعامات سے نوازا تھا ۔ ادارہ کی خواہش ہے کہ شعراء کی ہمت افزائی کے لیے اس طرح کا پروگرام گاہے بہ گاہے جاری رکھا جائے تاکہ اردو ادب کو زیادہ سے زیادہ فروغ حاصل ہو ۔۔

TOPPOPULARRECENT