Friday , May 26 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست ملت فنڈ کے ذریعہ 4000 ویں نامعلوم مسلم نعش کی تجہیز و تکفین

سیاست ملت فنڈ کے ذریعہ 4000 ویں نامعلوم مسلم نعش کی تجہیز و تکفین

حیدرآباد ۔ 7 جنوری (نمائندہ خصوصی) مسلم لاوارث نعشوں کی تجہیز و تکفین کا سلسلہ روزنامہ سیاست نے شروع کرکے سارے ملک میں سرگرم مسلم جماعتوں اور تنظیموں کیلئے ایک بہترین مثال قائم کی ہے۔ ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان نے سال 2003ء میں مسلم لاوارث نعشوں کی تجہیز و تکفین کا بیڑا اٹھایا تھا کیونکہ اس بات کی اطلاعات مل رہی تھیں کہ مسلم لاوارث نعشوں کو نذرآتش کردیا جارہا ہے۔ یہ تکلیف دہ اور دلخراش رپورٹس بھی موصول ہوئی تھیں کہ لاوارث مسلم خواتین کی نعشیں دوسرے مذہب سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کی نعشوں کے ساتھ سپردخاک کردی جاتی تھی۔ ان تمام حالات کا جائزہ لینے کے بعد سیاست ملت فنڈ کے ذریعہ مسلم لاوارث نعشوں کی باوقار انداز میں تجہیز و تکفین کا آغاز ہو اور اب تک 3999 لاوارث مسلم نعشوں کی تجہیز و تکفین عمل میں آچکی ہے۔ پیر کو بعد نماز ظہر (نماز ظہر ٹھیک ایک بجکر 15 منٹ پر ہوگی) ہندوستان کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ نظامیہ کے احاطہ میں 4000 ویں لاوارث مسلم نعش کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ شیخ الجامعہ نظامیہ حضرت مفتی خلیل احمد نماز جنازہ پڑھائیں گے۔ آپ کو بتادیں کہ سیاست کے اس کارخیر کی نہ صرف تلنگانہ، آندھراپردیش بلکہ ہند و بیرون ملک کافی ستائش کی جارہی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT