Monday , May 1 2017
Home / سیاسیات / سیاست میرا میدان نہیں اداکار عامر خان

سیاست میرا میدان نہیں اداکار عامر خان

ممبئی 14 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سوپر اسٹار عامر خان نے ‘ جو آج 52 سال کے ہوگئے ہیں ‘ کہا کہ وہ کبھی بھی سیاست میں داخل نہیں ہونگے تاہم انہوں نے کہا کہ وہ ہم مسائل پر اظہار خیال کرتے رہیں گے ۔ دنگل اسٹار نے کہا کہ انہوں نے کبھی کوئی رائے لا پرواہی سے نہیں دی ہے اور وہ اپنی رائے ظاہر کرتے رہیں گے لیکن پوری احتیاط سے ۔ عامر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ محتاط رہا ہوں۔ میں نہیں سمجھتا کہ میں نے کبھی اپنی رائے ظاہر کرتے ہوئے لاپرواہی دکھائی ہے ۔ انہیں امید ہے کہ وہ مستقبل میں بھی ایسا ہی رویہ رکھیں گے ۔ عامر خان اپنی سالگرہ پر خصوصی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست ان کا میدان نہیں ہے ۔ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ دوسرے طرز سے کچھ کرسکتے ہیں۔ وہ تخلیقی میدان میں ہیں ۔ ایک فنکار اور تخلیقی شعبہ سے تعلق رکھنے کی وجہ سے وہ سمجھتے ہیں کہ وہ سماج کیلئے بہت کچھ کرسکتے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT