Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست میں دلچسپی نہیں تجارت کے فرو غ پر توجہ : برہمنی

سیاست میں دلچسپی نہیں تجارت کے فرو غ پر توجہ : برہمنی

حیدرآباد ۔24اپریل ( آئی این این) چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرا بابو نائیڈو کی بہو برہمنی نے سرگرم سیاست میں داخلے کا امکان مسترد کردیا ۔ انہوں نے یہاں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی خاندانی تجارت کو توسیع دینے پر توجہ مرکوز کریں گی ۔ برہمنی ہریٹیج فوڈس کی ایگزیکٹیو  ڈائرکٹر ہیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ سیاست میں داخلے سے کوئی دلچسپی نہیں رکھتی اور تجارت پر ہی پوری توجہ مرکوز کریں گی ۔ وزیر پنچایت راج این لوکیش کی اہلیہ برہمنی نے یہ وضاحت اُس وقت کی جب کہ یہ قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ وہ آئندہ انتخابات میں وجئے واڑہ لوک سبھا نشست سے مقابلہ کریں گی ۔

TOPPOPULARRECENT