Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست وایم ڈی ایف کا ٹولی چوکی میں آج رشتوں کا دو بدو پروگرام ، سینکڑوں رشتے دستیاب

سیاست وایم ڈی ایف کا ٹولی چوکی میں آج رشتوں کا دو بدو پروگرام ، سینکڑوں رشتے دستیاب

محمد جلال الدین اکبر ، جسٹس ای اسمعیل ، محمد معین الدین مہمانان خصوصی ، جناب ظہیر الدین علی خاں صدارت کریں گے
حیدرآباد ۔ 12 ۔ نومبر : ( دکن نیوز ) : مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کو طئے کرنے کے سلسلے میں فکر مند والدین اور سرپرستوں کے لیے 68 واں دوبدو ملاقات پروگرام اتوار 13 نومبر کو صبح 10 تا 4 بجے شام ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی روڈ پر مقرر ہے ۔ سیاست اور ایم ڈی ایف کے زیر اہتمام منعقد شدنی اس پروگرام میں انجینئرنگ ، میڈیسن ، ایم بی اے ، ایم سی اے ، ایم ایس سی ، ایم کام ، ایم اے ، بی اے ، بی ایس سی ، بی کام ، انٹر میڈیٹ ، ووکیشنل ، ایس ایس سی ، حافظ ، عالم ، فاضل ، کم تعلیم یافتہ اور تاخیر سے ہونے والی شادیوں کے رشتے سینکڑوں کی تعداد میں والدین کے ملاحظہ کے لیے دستیاب رہیں گے ۔ اس سلسلہ میں جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف کی قیادت میں دوبدو پروگرام کی تیاریاں پورے زور و شور سے جاری ہیں ۔ کثیر تعداد میں شرکت کی توقع ہے ۔ پروگرام کی صدارت جناب ظہیر الدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے ۔ جناب محمد جلال الدین اکبر کنزرویٹر محکمہ جنگلات حکومت تلنگانہ ، جناب ای اسمعیل سابق رکن انسانی حقوق کمیشن ، جناب محمد معین الدین صدر فیڈریشن آف ٹولی چوکی کالونیز ، جناب افتخار حسین سکریٹری فیض عام ٹرسٹ بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف کا خیر مقدمی و تعارفی خطاب ہوگا ۔ جناب ایم اے قدیر آرگنائزنگ پریسیڈنٹ ایم ڈی ایف نے والدین اور سرپرستوں سے خواہش کی ہے کہ وہ اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کے رجسٹریشن بائیو ڈاٹاس اور فوٹوز کے ساتھ کرواکر رجسٹریشن کارڈ حاصل کرلیں تاہم جو لوگ پہلے سے رجسٹریشن کرواچکے ہیں انہیں دوبارہ رجسٹریشن کروانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ لڑکا یا لڑکی کے دو عدد فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس کی کاپیز والدین کو چاہئے کہ اپنے ساتھ رکھیں ۔ دوبدو پروگرام میں رجسٹریشن کاونٹرس پر لڑکوں کے والدین اور سرپرستوں کو پیلے ربن اور لڑکیوں کے والدین کو سبز ربن دئیے جائیں گے تاکہ ایک دوسرے سے ملاقات میں آسانی ہو۔ سیاست اور ایم ڈی ایف کی جانب سے 67 دوبدو ملاقات پروگرام منعقد ہوئے ہیں جن کے ذریعہ 7000 سے زائد رشتے طئے ہوئے ۔ منتظمین کی کوشش ہے کہ والدین کو موزوں اور من پسند رشتوں کے انتخاب میں ہر طرح کی سہولت پہنچائی جائے ۔ اس کار خیر میں ملت اسلامیہ کے سب ہی گوشوں سے تعاون حاصل ہورہا ہے ۔ والدین کی سہولت کے لیے تعلیمی قابلیت کے اعتبار سے کاونٹرس بنائے جارہے ہیں جن میں کونسلر اور والینٹرس موجود رہیں گے ۔ ایک علحدہ کمپیوٹر سیکشن بھی ہوگا جہاں کمپیوٹر اسکرین پر والدین کو لڑکوں کے فوٹو اور بائیو ڈاٹاس دیکھنے کی سہولت رہے گی ۔ اس کے ساتھ ساتھ دوبدو پروگرام کے مقصد کی تکمیل کے لیے راونڈ ٹیبلس کی سہولت رکھی جارہی ہے تاکہ لڑکے اور لڑکیوں کے والدین ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ خیال کرسکے اور اصولی طور پر رشتے طئے کرنے میں انہیں کامیابی ہو ۔ تعلیمی قابلیت کے کاونٹرس کے علاوہ عقد ثانی کے لیے خصوصی کاونٹر ہوگا ۔ عقد ثانی کے لیے لڑکوں کے والدین اور سرپرستوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ دفتر ایم ڈی ایف احاطہ روزنامہ سیاست ( عابڈز ) یا پھر اتوار کو ہونے والے دوبدو ملاقات پروگرام کے موقع پر رجسٹریشن کروالیں ۔ کم عمر خوبصورت اور خوب سیرت لڑکیوں کے پیامات بڑی تعداد میں موجود ہیں ۔ مسرس محمد تاج الدین ، ڈاکٹر ایوب حیدری ، میر انور الدین نائب صدور ، محمد شاہد حسین ، سید الیاس باشاہ ، احمد صدیقی مکیش ، محمد نصر اللہ خاں ، زاہد فاروقی ، سید ناظم الدین ، محمد احمد ، اے اے کے امین ، صالح بن عبداللہ باحاذق ، محمد برکت علی ، خدیجہ سلطانہ ، ڈاکٹر ناظم علی ، ڈاکٹر سیادت علی ، ڈاکٹر دردانہ ، شبانہ نعیم اور دیگر عہدیداروں و اراکین نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سنہری موقع سے استفادہ کریں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9394801526 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT