Monday , May 1 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست و ایم ڈی ایف رشتوںکا دوبہ دو پروگرام

سیاست و ایم ڈی ایف رشتوںکا دوبہ دو پروگرام

اتوار کو ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں مقرر، جناب زاہد علی خان صدارت کرینگے
حیدرآباد ۔ 23 فبروری (دکن نیوز) سیاست اور ایم ڈی ایف کے زیراہتمام والدین کی رہبری و رہنمائی کیلئے 73 واں دوبہ دو ملاقات پروگرام 26 فبروری اتوار 10 بجے دن تا 4 بجے شام ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں منعقد ہوگا۔ اس پروگرام کی صدارت جناب زاہد علی خان چیف ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے جبکہ جناب محمد فاروق حسین رکن قانون ساز کونسل اور جناب محمد معین الدین فیڈریشن آف ٹولی چوکی کالونیز مہمانان خصوصی شرکت کریں گے۔ دوبہ دو ملاقات پروگرام میں حسب سابق کی طرح کاؤنٹرس بنائے جائیں گے تاکہ والدین کو رشتوں کے انتخاب میں آسانی پیدا ہو۔ وہ جب ایس اے ایمپریئل گارڈن پہنچے تو انہیں اپنے لڑکے اور لڑکی کا رجسٹریشن کروانا ہوگا جس کیلئے لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے علحدہ علحدہ کاؤنٹرس قائم کئے جارہے ہیں اور انہیں اپنے ساتھ ایک سے زائد فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس کی کاپیز رکھنا ہوگا۔ لڑکوں اور لڑکیوں کے والدین کو شرکت کی عام اجازت ہوگی اس لئے وہ وقت مقرر پر پہنچنے کی کوشش کریں۔ رجسٹریشن کاؤنٹر پر رجسٹریشن کے کارڈ لینے کے بعد لڑکے والوں کو پیلے ربن اور لڑکیوں کے والدین کو سبز ربن دیئے جائیں گے تاکہ ایک دوسرے سے مشاورت کرنے میں آسانی پیدا ہوسکے۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف کی نگرانی میں دوبہ دو پروگرام کی تیاریاں جاری ہیں۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف اور جناب ایم اے قدیر آرگنائزنگ پریسیڈنٹ نے بتایا کہ اس پروگرام میں میڈیسن، انجینئرنگ، ایم بی اے، پوسٹ گریجویٹ، انٹرمیڈیٹ، ایس ایس سی اور حافظ و عالم اور کم تعلیم یافتہ کیلئے علحدہ علحدہ کاؤنٹرس رہیں گے تاکہ ان کاؤنٹرس پر والدین پہنچ کر مشاورت کرسکیں۔ اب تک جتنے دوبہ دو ملاقات پروگرام ہوئے ہیں ان پروگرامس میں والدین نے اپنے لڑکے اور لڑکیوں کے رجسٹریشن کروائے ہیں۔ اس دوبہ دو ملاقات پروگرام میں ملاحظہ کیلئے رکھا جائے گا۔ دوبہ پروگرام میں شرکت کرکے اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کے رشتوں کا انتخاب کریں۔ مزید تفصیلات ایم اے قدیر آرگنائزنگ سکریٹری سے فون 9394801526 پر ربط کریں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT