Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا آج دوبدو پروگرام

سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا آج دوبدو پروگرام

حیدرآباد ۔ 15 اگست (دکن نیوز) ادارہ سیاست و مائناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے زیراہتمام 16 اگست اتوار کو 10 بجے دن تا 4 بجے شام دوبدو ملاقات پروگرام والدین اور سرپرستوں کیلئے گولکنڈہ گارڈن فنکشن ہال، رنگ روڈ، پلر نمبر 123، عطا پور میں منعقد ہوگا، جس میں دونوں شہروں کے علاوہ اضلاع اور شہر کے مضافاتی علاقوں کے والدین و سرپرست اپنے لڑکوں و لڑکیوں کی شادیوں کے سلسلہ میں موزوں اور من پسند رشتوں کا انتخاب کریںگے۔ پروگرام کی صدارت جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے۔ مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان مہمان خصوصی ہوں گے۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف خیرمقدم اور فورم کا تعارف پیش کریں گے۔ واضح رہیکہ موجودہ حالات کے تناظر میں والدین کیلئے اپنے لڑکوں و لڑکیوں کے رشتوں کا انتخاب ایک مسئلہ بنتا جارہا ہے اس لئے یہ دوبدو ملاقات پروگرام مددگار ثابت ہوگا۔ دفتر ایم ڈی ایف ہو یا دوبدو ملاقات پروگرام اگر والدین اپنے بچوں کا رجسٹریشن کرواتے ہوں تو ان سے رجسٹریشن کی فیس نہیں لی جاتی۔ اس لئے فورم کا ہمیشہ سے یہی کہنا ہیکہ والدین دوبدو ملاقات پروگرام کے مقام ہو یا دفتر پہنچتے ہوں تو دو عدد (لڑکے و لڑکی) فوٹوز اوربائیو ڈاٹا کے کاپیز ساتھ رکھیں۔ صدر ایم ڈی ایف نے بتایا کہ دوبدو ملاقات پروگرام میں کمپیوٹرس پر پیامات کے مشاہدہ کرنے کی سہولت رہے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ والدین دسویں جماعت، کم تعلیمیافتہ، انٹرمیڈیٹ، گریجویٹس، پوسٹ گریجویٹس، انجینئرنگ، ایم بی بی ایس، ایم سی اے، ایم بی اے، ووکیشنل، عالم و فاضل کے علاوہ عقدثانی جو علحدہ علحدہ کیبن میں کارکن و والینٹرس رہیں گے وہ والدین کی رہبری و رہنمائی کریں گے جس کیلئے فورم نے اس دوبدو ملاقات پروگرام میں 20 سے زائد کونسلرس، 25 تا 30 والینٹرس کی خدمات کو حاصل کرنا طئے کیا ہے۔ 2014ء تا 2015ء کے درمیان لڑکوں و لڑکیوں کے 6 ہزار سے زائد اور لڑکیوں کے 2 ہزار سے زائد رجسٹریشن کروائے گئے اور اس میں روزافزوں اضافہ ہوتے جارہا ہے۔ عابد صدیقی نے تایا کہ مشاطاؤں اور ایجنٹ حضرات کو مدنظر رکھتے ہوئے فورم ہمیشہ کی طرح اس پروگرام میں لڑکے و لڑکیوں کے والدین کو الگ الگ کلر کے ربن دیا کرتا ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ یہ لڑکا یا لڑکی کے والدین ہیں ان سے ربط پیدا کرنا چاہئے۔ اگر اس پروگرام کے دوران کسی قسم کی مشکل والدین کو پیش آرہی ہو تو والینٹرس اور کارکن و ذمہ دار جو بیاچ لگائے ہوئے ہوتے ہیں، ان سے ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔ مزید معلومات کیلئے ایم اے قدیر نائب صدر فورم سے فون نمبر 9394801526 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT