Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا دوبدو،اتوار کو مہدی پٹنم میں مقرر

سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا دوبدو،اتوار کو مہدی پٹنم میں مقرر

حیدرآباد ۔ 8 ۔ مارچ : ( راست ) : سیاست اور ایم ڈی ایف کی طرف سے مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کے سلسلہ میں برسر موقع رشتوں کے انتخاب کے لیے 74 واں دوبدو ملاقات پروگرام اتوار 12 مارچ کو صبح 10 تا 4 بجے شام ریان فنکشن پیالیس ، ریتی باولی رنگ روڈ مہدی پٹنم پر منعقد ہوگا ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست  و سرپرست اعلیٰ مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم صدارت کریں گے ۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف خیر مقدم اور تعارف کروائیں گے ۔ جناب ایم اے قدیر آرگنائزنگ پریسیڈنٹ نے بتایا کہ سینکروں لڑکے اور لڑکیوں کے تفصیلات والدین کیلئے دستیاب رہیں گے ۔ والدین اور سرپرستوں اپنے ساتھ دو عدد فوٹوز اور بائیو ڈاٹا لائیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے ایم اے قدیر سے 9394801526 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT