Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا دوبہ دو پروگرام

سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا دوبہ دو پروگرام

15 مئی کو رائل ریجنسی گارڈن آصف نگر میں مقرر، جناب ظہیرالدین علی خان صدارت کرینگے
حیدرآباد ۔ 7 مئی (دکن نیوز) مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کے رشتوں کے انتخاب کیلئے والدین اور سرپرستوں کا 59 واں دوبہ دو ملاقات پروگرام اتوار 15 مئی کو 10 بجے دن تا 4 بجے شام رائل ریجنسی گارڈن آصف نگر روبرو پٹرول پمپ پر مقرر ہے۔ پروگرام کی صدارت جناب ظہیرالدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب سید بن محمد القیعطی اور فیصل بن علی القیعطی پروپرائٹر رائل ریجنسی گارڈن آصف نگر شرکت کریں گے۔ اس پروگرام میں والدین کیلئے میڈیسن، انجینئرنگ، پوسٹ گریجویٹ، ایم بی اے، ایم سی اے، ایم اے، ایم ایس سی، بی کام،  بی اے، انٹرمیڈیٹ، ووکیشنل کورس، ایس ایس سی، عالم و حافظ اور عقدثانی اور کم تعلیم یافتہ لڑکوں اور لڑکیوں کے والدین کیلئے زمروں کے اعتبار سے رشتوں کی سہولت مہیا کی جارہی ہے۔ رائل ریجنسی گارڈن میں رجسٹریشن کاؤنٹرس لڑکے اور لڑکیوں کیلئے رکھے جائیں گے۔ والدین کو ضروری ہیکہ وہ اپنے ساتھ دو عدد فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس کی کاپیز رکھیں۔ پروگرام میں کونسلرس اور والینٹرس تمام کاؤنٹرس پر مستعدی کے ساتھ اپنے کام انجام دیں گے تاکہ پیامات کی نشاندہی اور باہمی مشاورت کرواتے ہوئے والدین کو رشتوں کے ضمن میں سہولت پہنچا سکے۔ کمپیوٹرس پر بھی تجربہ کار والینٹرس لڑکے بائیو ڈاٹاس اور فوٹوز دکھائے جائیں گے۔ پروگرام میں شرکت کی عام اجازت رہیگی۔ جناب ایم اے قدیر کارگذار صدر مائناریٹی ڈیولپمنٹ فورم نے کہا کہ تاحال 58 پروگراموں کو کامیابی سے ہمکنار کیا جوکہ والدین کیلئے مددگار و معاون ثابت ہوئے۔ مزید تفصیلات ایم اے قدیر کارگذار صدر فورم سے فون نمبر 9394801526 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT