Friday , June 23 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا دوبہ دو پروگرام

سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا دوبہ دو پروگرام

اتوار کو ٹولی چوکی میں مقرر ، سینکڑوں رشتے دستیاب
حیدرآباد۔/19فبروری، ( راست ) سیاست اور ایم ڈی ایف کی طرف سے مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کے سلسلہ میں برسر موقع رشتوں کے انتخاب کیلئے 73واں دوبہ دو ملاقات پروگرام اتوار 26 فبروری کو صبح 10تا4بجے شام ایس اے ایمپریل گارڈن ٹولی چوکی پر منعقد ہوگا۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روز نامہ سیاست و سرپرست اعلیٰ میناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم صدارت کریں گے۔ جناب محمد معین الدین صدر فیڈریشن آف ٹولی چوکی کالونیز مہمان خصوصی ہوں گے۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف خیرمقدم اورتعارف کروائیں گے۔ جناب ایم اے قدیر آرگنائزنگ پریسیڈنٹ نے بتایا کہ میڈیسن، انجینئرنگ، ایم بی اے، ایم سی اے، پوسٹ گریجویٹ، انٹر میڈیٹ، ایس ایس سی، حافظ، عالم، فاضل، کم تعلیم یافتہ اور تاخیر سے ہونے والی عقد ثانی اور معذور لڑکے لڑکیوں کی تفصیلات والدین کیلئے دستیاب رہیں گی۔ والدین اور سرپرستوں سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ساتھ دو عدد فوٹوز اور بائیو ڈاٹا لائیں۔ مزید تفصیلات کیلئے ایم اے قدیر آرگنائزنگ پریسیڈنٹ سے فون نمبر 9394801526 پر ربط کریں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT