Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا دو بد دو پروگرام،اتوار کو ایس اے ایمپرئیل گارڈن میں مقرر ، جناب زاہد علی خاں صدارت کریں گے

سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا دو بد دو پروگرام،اتوار کو ایس اے ایمپرئیل گارڈن میں مقرر ، جناب زاہد علی خاں صدارت کریں گے

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جون : ( دکن نیوز ) : مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کے رشتوں کے لیے والدین اور سرپرستوں کا سیاست اور ایم ڈی ایف کے زیر اہتمام 63 واں دوبدو ملاقات پروگرام ایس اے ایمپریل گارڈن ، ٹولی چوکی میں اتوار 19 جون کو صبح 10 تا 4 بجے شام مقرر ہے ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست صدارت کریں گے ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب محمد معین الدین صدر فیڈریشن آف ٹولی چوکی کالونیز شرکت کریں گے ۔ جناب ایم اے قدیر کارگذار صدر فورم نے بتایا کہ رشتوں کے سلسلہ میں یہ پروگرام اپنی 62 ویں منزل طئے کرچکا ہے جس کے ذریعہ تقریبا 5600 سے زائد رشتے طئے پاچکے اور یہ جوڑے بڑے اطمینان و سکون کے ساتھ اپنی زندگی گذار رہے ہیں ۔ حیدرآباد میں ہی نہیں بلکہ اضلاع میں یہ دوبدو ملاقات پروگرام اپنی منفرد نوعیت کی حیثیت اختیار کرچکے ہیں ۔ والدین اور سرپرستوں کو اس سہولت سے استفادہ حاصل کرنا چاہئے ۔ متعدد بار توجہ دلوانے کے باوجود بعض والدین رشتوں کے سلسلہ میں تساہلی و لاپرواہی برت رہے ہیں ۔ والدین اپنا اپنا رجسٹریشن کروانے کے بعد جلد شادی خانے سے واپس ہوجاتے ہیں ۔ اس لیے انہیں چاہئے کہ سکون کے ساتھ والدین سے باہمی مشاورت کریں اور انہیں دوبدو کے اختتام تک مشاورت کا موقع دیا جائے گا ۔ اس کے لیے بائیو ڈاٹاس کے کاپیز اور فوٹوز ساتھ میں رکھنا ضروری ہے ۔ اس کے بغیر والدین باہمی مشاورت کر نہیں پاسکتے ۔ اس مرتبہ انجینئرنگ ، میڈیسن ، پوسٹ گریجویٹس ، ایم بی اے ، ایم سی اے ، گریجویٹس ، انٹر میڈیٹ ، ایس ایس سی ، عالم ، حافظ و فاضل ، کم تعلیم یافتہ ، اور عقد ثانی کے رشتوں کا انتخاب کرتے ہوئے شادی طئے کرنے کے سلسلہ میں پیش رفت کرسکتے ہیں ۔ پروگرام کے لیے رجسٹریشن کا آغاز 10 بجے دن سے ہوگا ۔ اس لیے والدین وقت کا خاص خیال رکھیں ۔ نماز ظہر کا بھی شادی خانہ میں نظم رہے گا ۔ ایم ڈی ایف کے اراکین ڈاکٹر ایوب حیدری ، محمد تاج الدین ، میر انور الدین ( نائب صدور ) ، الیاس باشاہ ، احمد صدیقی مکیش آرگنائزنگ سکریٹری ، محمد نصر اللہ خاں ، محمد فرید الدین ، محمد برکت علی ، محمد شاہد حسین ، سید ناظم الدین ، خدیجہ سلطانہ ، ڈاکٹر دردانہ ، لطیف النساء ، محمد احمد ، محمد واحد ، سید اصغر حسین ، صالح بن عبداللہ باحاذق ، اے اے کے انیس ، رئیس النساء ، سیدہ محمدی ، فرزانہ ، ڈاکٹر ناظم علی ، ڈاکٹر سیادت علی ، رفیعہ سلطانہ ثانیہ ، عبدالصمد خاں اور دیگر اراکین نے پابندی وقت شرکت کی اپیل کی ہے ۔ مزید تفصیلات ایم اے قدیر سے 9394801526 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT