Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا دو بہ دو پروگرام

سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا دو بہ دو پروگرام

کل ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں مقرر ، لڑکوں اور لڑکیوں کے سینکڑوں رشتے
حیدرآباد ۔ 20 ۔ مئی : ( دکن نیوز ) : مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کے لیے موزوں رشتوں کے انتخاب میں رہبری و رہنمائی کے لیے والدین اور سرپرستوں کا سیاست اور ایم ڈی ایف کے زیر اہتمام 60 واں دو بہ دو ملاقات پروگرام اتوار 22 مئی کو ایس ایس ایمپریل گارڈن ٹولی چوکی میں مقرر ہے ۔ جناب ظہیر الدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست صدارت کریں گے ۔ والدین کے اصرار پر دوبارہ اس پروگرام کو رکھا گیا ہے ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب احسن عابد ( آئی اے ایس ) ڈین اسکول آف ایجوکیشن ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشیل سائنس ، جناب افتخار حسین سکریٹری فیض عام ٹرسٹ ، جناب محمد معین الدین صدر فیڈریشن آف ٹولی چوکی کالونیز شرکت کریں گے ۔ جناب ایم اے قدیر کارگذار صدر مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم نے بتایا کہ پروگرام میں لڑکے اور لڑکیوں کے والدین اور سرپرستوں کو باہمی مشاورت کا موقع دیا جائے گا تاکہ وہ موزوں و من پسند رشتوں کا انتخاب کرسکے ۔ اب تک شہر اور اضلاع میں 59 پروگرامس بڑی کامیابی و کامرانی کے ساتھ ہوئے جس میں تقریبا 5500 رشتے طئے پا چکے اور الحمدﷲ وہ جوڑے اطمینان و سکون کے ساتھ ہیں ۔ روزانہ دفتر ایم ڈی ایف کے دفتر احاطہ روزنامہ سیاست میں رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے ۔ دو بہ دو میں ان بائیو ڈاٹا کو ملاحظہ کے لیے رکھا جائے گا ۔ پروگرام میں میڈیسن ، انجینئرنگ ، پوسٹ گریجویٹ ، ایم اے ، ایم کام ، ایم ایس سی ، ایم بی اے ، ایم سی اے ، گریجویٹس ، انٹر میڈیٹ ، ایس ایس سی ، عالم و حافظ و فاضل کے پیامات کے علحدہ علحدہ کاونٹرس ہوں گے ۔ اس کے علاوہ علحدہ عقد ثانی کا کاونٹر اور والدین کے لیے خصوصی کمپیوٹر سیکشن بھی ہوگا ۔ جہاں والینٹرس لڑکوں کے فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس کا مشاہدہ کروائیں گے ۔ والدین اور سرپرستوں کو پروگرام میں شرکت کی عام اجازت رہے گی ۔ مزید تفصیلات ایم اے قدیر کارگذار صدر فورم سے فون 9394801526 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT