Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا دو بہ دو پروگرام

سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا دو بہ دو پروگرام

حیدرآباد ۔ 24 ۔ مئی : ( دکن نیوز ) : مسلمان لڑکوں اور لڑکیوں کے شادیوں کیلئے رشتوں طئے کرنے ادارہ سیاست اور مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے زیر اہتمام 61 ویں دو بہ دو ملاقات پروگرام اتوار 29 مئی رائل ریجنسی گارڈن روبرو پٹرول پمپ آصف نگر میں 10 بجے دن تا 4 بجے شام مقرر ہے ۔ اس دو بہ دو ملاقات پروگرام میں انجینئرنگ ، میڈیسن ، پوسٹ گریجویٹ ، گریجویشن ، ایم بی اے ، ایم سی اے ، انٹر میڈیٹ ، ایس ایس سی ، عالم ، حافظ و فاضل اور عقد ثانی کے سینکڑوں رشتے دو بہ دو پروگرام میں دستیاب رہیں گے تاکہ والدین باہمی مشاورت کے ذریعہ رشتوں کا انتخاب کرتے ہوئے شادی طئے کرنے کے سلسلہ میں پیش رفت کیا جاسکے ۔ 61 ویں دو بہ دو ملاقات پروگرام کی صدارت جناب ظہیر الدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے ۔ 10 بجے دن سے رائل ریجنسی گارڈن میں رجسٹریشن کا آغاز فنکشن ہال پر ہوگا ۔ والدین سے خواہش کی گئی کہ وہ بائیو ڈاٹاس دو عدد فوٹوز ضرور رکھیں ۔ اس کے علاوہ مزید فوٹوز اور بائیو ڈاٹا کی کاپیز رکھنے میں رشتوں کو ڈھونڈنے اور بات چیت کرنے میں خود والدین کو آسانی پیدا ہوگی ۔ ایم اے قدیر کارگذار صدر فورم نے بتایا کہ شادی خانہ میں تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے کاونٹرس بنائے جائیں گے ۔ اور کمپیوٹرس کی مدد سے بائیو ڈاٹا دیکھنے کی سہولت تمام والدین اور سرپرستوں کو حاصل رہے گی ۔ تفصیلات کیلئے ایم اے قدیر کارگذار صدر فورم فون 9394801526 سے حاصل کی جاسکتی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT