Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا دو بہ دو پروگرام

سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا دو بہ دو پروگرام

29 مئی کو رائل ریجنسی گارڈن میں مقرر ، جناب ظہیر الدین علی خاں صدارت کریں گے
حیدرآباد ۔ 26 ۔ مئی : ( دکن نیوز ) : موجودہ مسلم معاشرہ کا سلگتا ہوا مسئلہ جو ہر گھر کے خاندان کے لیے اس مہنگائی کے دور میں لڑکے اور لڑکیوں کے والدین کو مضمحل کررہا ہے کہ لڑکے اور لڑکیوں کی شادی ایک اچھے گھرانے میں انجام پائے ، اس کے لیے اسی پریشانی میں والدین شب و روز رشتہ کے تلاش میں سرگرم ہیں ۔ ایسے میں والدین اور سرپرستوں کے لیے ادارہ سیاست اور مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم ( ایم ڈی ایف ) کے تعاون و اشتراک سے دو بہ دو ملاقات پروگرام کا سلسلہ دونوں شہروں ہی نہیں بلکہ اضلاع میں شروع کیا گیا جہاں دو بہ دو ملاقات پروگرامس رکھتے ہوئے رشتوں کے مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور شہر و اضلاع میں اس سلسلہ کو جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست اور جناب ظہیر الدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست کی سرپرستی میں جاری ہیں ۔ اب تک ایم ڈی ایف اور سیاست کی جانب سے 60 دو بہ دو ملاقات پروگرام پائے تکمیل کو پہنچ چکے ہیں ۔ اب 61 واں پروگرام رائل ریجنسی گارڈن روبرو پٹرول پمپ ، آصف نگر میں 29 مئی اتوار 10 بجے دن تا 4 بجے شام منعقد ہوگا ۔ جناب ایم اے قدیر کارگذار فورم نے بتایا کہ پروگرام میں والدین اور سرپرستوں کو اس بات کی سہولت مہیا رہے گی کہ وہ لڑکے یا لڑکی کے رشتے کے ضمن میں ان کے والدین سے باہمی مشاورت کرسکے اس لیے انہیں باربار ایک سے زائد بائیو ڈاٹاس اور فوٹوز کے رکھنے کی تاکید کی جاتی ہے تاکہ مشاورتی میں آسانی پیدا ہوسکے ۔ اس مرتبہ بھی انجینئرنگ ، میڈیسن ، پوسٹ گریجویٹس ، ایم بی اے ، ایم سی اے ، انٹر میڈیٹ ، ایس ایس سی ، حافظ و عالم ، کم تعلیم یافتہ کے ساتھ عقد ثانی کے سینکڑوں رشتہ دو بہ دو پروگرام میں دستیاب رہیں گے تاکہ والدین باہمی مشاورت کرتے ہوئے رشتوں کا انتخاب کرسکے ۔ والدین اور سرپرستوں سے خواہش کی گئی ہے کہ اپنے ہمراہ فوٹوز اور بائیوڈاٹاس کی کاپیز بھی زائد تعداد میں رکھیں تاکہ باہمی مشاورت کے لیے ایک دوسرے میں آسانی پیدا ہوسکے ۔ پروگرام میں صبح 10 بجے سے رجسٹریشن کا آغاز ہوگا ۔ لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے علحدہ علحدہ رجسٹریشن کاونٹرس ہوں گے جہاں بائیو ڈاٹا اور فوٹوز کے ساتھ رجسٹریشن کروانا ہوگا ۔ کاونٹر پر والدین کو رجسٹریشن کارڈ کے علاوہ لڑکوں کے والدین کو پیلے ربن اور لڑکیوں کے سرپرستوں کو گرین ربن دئیے جائیںگے تاکہ والدین ایک دوسرے سے متعارف ہونے میں آسانی پیدا ہوسکے اور رجسٹریشن کاونٹر 3 بجے بند کردیا جائے گا ۔ مختلف کاونٹرس کے علاوہ کمپیوٹرس پر لڑکوں کے فوٹوز اور بائیو ڈاٹا کا مشاہدہ کیا جاسکے گا ۔ انجینئرنگ اور گریجویٹ لڑکوں کے لیے اسکرین پر ان کے فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس کو نمایاں کر کے دکھایا جائے گا ۔ والدین اور سرپرستوں کو شرکت کی عام اجازت رہے گی ۔ جناب ایم اے قدیر نے بتایا کہ پروگرام کی صدارت جناب ظہیر الدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے ۔ جب کہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب سعید بن محمد القیعطی اور جناب فیصل بن علی القیعطی پروپرائٹر رائل ریجنسی گارڈنس شرکت کریں گے ۔ ایم ڈی ایف کے اراکین محمد تاج الدین ، میر انور الدین ، الیاس باشاہ ، احمد صدیقی مکیش ، محمد نصر اللہ خاں ، محمد فرید الدین ، محمد برکت علی ، محمد شاہد حسین ، سید ناظم الدین ، خدیجہ سلطانہ ، محمد احمد ، محمد واحد ، سید اصغر حسین ، صالح بن عبداللہ باحاذق ، اے اے کے امین ، رئیس النساء ، افسر سعیدہ ، سیدہ محمدی ، آمنہ فاطمہ ، ڈاکٹر ناظم علی ، ڈاکٹر سیادت علی ، رفیعہ سلطانہ ، ثانیہ ، محمد عبدالصمد خاں اور دیگر اراکین نے والدین سے پابندی وقت شرکت کی اپیل کی ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے ایم اے قدیر کارگذار صدر فورم سے 9394801526 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT