Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا دو بہ دو پروگرام

سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا دو بہ دو پروگرام

23 اکٹوبر کو رائل ریجنسی گارڈن میں مقرر ، لڑکے اور لڑکیوں کے سینکڑوں رشتے
حیدرآباد ۔ 17 ۔ اکٹوبر : ( دکن نیوز ) : مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کو طئے کرنے کے سلسلہ میں سیاست اور یم ڈی ایف کی جانب سے والدین اور سرپرستوں کے لیے 66 واں دو بدو ملاقات پروگرام اتوار 23 اکٹوبر 10 بجے دن تا 4 بجے شام رائل ریجنسی گارڈنس روبرو پٹرول پمپ آصف نگر ، منعقد ہوگا ۔ جس میں شہر حیدرآباد کے علاوہ اضلاع سے بھی والدین کو شرکت کی عام اجازت ہوگی ۔ دوبدو پروگرام میں میڈیسن ، انجینئرنگ ، پوسٹ گریجویٹس ، ایم بی اے ، ایم سی اے ، گریجویٹس ، انٹر میڈیٹ ، ایس ایس سی ، حافظ و عالم لڑکے اور لڑکیوں کے سینکڑوں رشتے ملاحظہ کے لیے دستیاب رہیں گے ۔ ماہ رمضان کے بعد رائل ریجنسی گارڈنس میں یہ خصوصی پروگرام منعقد کیا جارہا ہے ۔ جس میں والدین کو نہ صرف فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس کے ملاحظہ کرنے کی سہولت حاصل رہے گی بلکہ باہمی تبادلہ خیال اور رشتے طئے کرنے کے سلسلہ میں آپسی مشاورت کا بھی موقع فراہم کیا جارہا ہے ۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف نے بتایا کہ اس خصوصی پروگرام میں عقد ثانی کے لیے علحدہ کاونٹر رکھا گیا ہے ۔ مطلقہ لڑکوں اور لڑکیوں کے والدین سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پر رجسٹریشن کروالیں اور پروگرام میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ۔ پروگرام کی صدارت جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے ۔ جناب سعید بن محمد القیعطی پروپرائٹر رائل ریجنسی گارڈن ، جناب فیصل بن علی القیعطی پروپرائٹر رائل ریجنسی گارڈن مہمان خصوصی ہوں گے ۔ جناب عابد صدیقی خیرمقدم اور تعارف کروائیں گے ۔ مزید تفصیلات ایم اے قدیر آرگنائزنگ صدر سے فون نمبر 9394801526 پر ربط کریں۔۔

TOPPOPULARRECENT