Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا دو بہ دو پروگرام

سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا دو بہ دو پروگرام

27 مارچ کو رائل ریجنسی گارڈن آصف نگر میں مقرر ، سرپرستوں کو رشتے طئے کرنے کا موقع
حیدرآباد ۔ 22 ۔ مارچ : ( دکن نیوز ) : ادارہ سیاست اور میناریٹی ڈیولپمنٹ فورم کے زیر اہتمام 58 واں دو بہ دو ملاقات پروگرام اتوار 27 مارچ رائل ریجنسی گارڈن نزد پولیس اسٹیشن آصف نگر میں 10 بجے دن تا 4 بجے شام منعقد ہوگا ۔ گذشتہ اتوار کو اسی طرح کا 57 واں دوبہ دو ملاقات پروگرام ملاپ گارڈن فنکشن ہال مہدی پٹنم رینگ روڈ میں رکھا گیا ۔ گرمی کی تمازت کے باوجود والدین اور سرپرستوں کی بڑی تعداد نے اس پروگرام سے استفادہ حاصل کیا ۔ حسب سابق پروگراموں کی طرح اس دوبدو پروگرام میں بھی لڑکوں اور لڑکیوں کی تعلیم و قابلیت جیسے انجینئرنگ ، میڈیسن ، ایم بی اے ، ایم سی اے ، گریجویٹس ، انٹر میڈیٹ ، ایس ایس سی ، کم تعلیم یافتہ ، عالم ، حافظ و فاضل ، عقد ثانی کے لیے والدین رائل ریجنسی گارڈن پہنچیں جہاں انہیں تمام تر سہولیات مہیا کرتے ہوئے باہمی مشاورت بھی فراہم کی جائے گی ۔ اس لیے کیبن کا نظم کیا جارہا ہے ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست و سرپرست اعلی ایم ڈی ایف اس دوبدو ملاقات پروگرام کی صدارت کریں گے ۔ جناب ایم اے قدیر نائب صدر فورم نے بتایا کہ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف کی قیادت میں اس دوبدو پروگرام کی تیاریوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔ اور کوشش اس بات کی جائے گی کہ موسم گرما کے پیش نظر رائل ریجنسی گارڈن میں طاقتور پنکھوں کے درمیان والدین اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کے من پسند رشتوں کا انتخاب کرسکیں گے ۔ جنہوں نے کسی بھی دوبدو ملاقات پروگرام میں رجسٹریشن کروائے ہوں انہیں دوبارہ رجسٹریشن کروانے کی ضرورت نہیں رہے گی ۔ البتہ وہ اپنے ساتھ بائیو ڈاٹاس اور فوٹوز ضرور رکھیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے ایم اے قدیر نائب صدر فورم سے فون نمبر 9394801526 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT