Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا دو بہ دو پروگرام

سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا دو بہ دو پروگرام

اتوار کو رائل ریجنسی گارڈن آصف نگر میں مقرر ، جناب زاہد علی خاں صدارت کریں گے
حیدرآباد ۔ 24 ۔ مارچ : ( دکن نیوز ) : مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کے موزوں رشتوں کے انتخاب کے لیے والدین و سرپرستوں کا 58 واں دو بہ دو ملاقات پروگرام اتوار 27 مارچ دس بجے دن تا چار بجے شام رائل ریجنسی گارڈن آصف نگر روبرو پٹرول پمپ پر مقرر ہے ۔ ادارہ سیاست اور مایناریٹی ڈیولپمنٹ فورم حیدرآباد کے زیر اہتمام گذشتہ اتوار ملاپ گارڈن فنکشن ہال رنگ روڈ رکھا گیا تھا جس میں والدین کی بڑی تعداد نے شام 5 بجے کے بعد بھی لڑکوں کے رشتوں کے انتخاب میں مصروف دیکھی گئی ۔ ان ہی کے اصرار پر رائل ریجنسی گارڈن میں دو بہ دو ملاقات پروگرام رکھا جارہا ہے ۔ دو بہ دو ملاقات پروگرام کی صدارت جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب فیصل بن علی القعیطی پروپرائٹر رائل ریجنسی گارڈنس اور مولانا عبدالملک مظاہری ناظم مدرسہ مصباح العلوم شرکت کریں گے ۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف پروگرام کا تعارف کرواتے ہوئے شرکاء کا خیر مقدم کریں گے ۔ حسب سابق پروگرام کی طرح اس شادی خانہ میں بھی والدین کی سہولت کے لیے میڈیسن ، انجینئرنگ ، پوسٹ گریجویٹ ، ایم بی اے ، ایم سی اے ، ایم اے ، ایم ایس سی ، بی کام ، بی اے ، انٹر میڈیٹ ، ووکیشنل کورس ، ایس ایس سی ، عالم ، حافظ اور عقد ثانی اور کم تعلیم یافتہ لڑکوں اور لڑکیوں کے والدین کے لیے ان زمروں کے اعتبار سے سہولت رہے گی ۔ اس کے علاوہ جن والدین نے گذشتہ دو بہ دو ملاقات پروگرام میں اور دفتر ایم ڈی ایف احاطہ روزنامہ سیاست عابڈز پر اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کے بائیو ڈاٹاس رجسٹریشن کروائے ہیں انہیں بھی ملاحظہ کے لیے رکھا جائے گا ۔ رائل ریجنسی گارڈن کے اندرون رجسٹریشن کاونٹرس لڑکے اور لڑکیوں کے لیے رکھے جائیں گے جو 10 بجے دن سے اپنا کام کرے گا ۔ اس لیے والدین کو ضرور اپنے ساتھ دو عدد فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس رکھنا ہوگا ۔ رجسٹریشن کے بعد انہیں کارڈ دیا جائے گا اور جو والدین ایم ڈی ایف کے دفتر میں رجسٹریشن کرواچکے ہیں انہیں دوبارہ کروانے کی ضرورت نہیں رہے گی ۔ لڑکوں اور لڑکیوں کے والدین کو ایک دوسرے کی پہچان کے لیے لڑکوں کے والدین کو پیلے ربن اور لڑکیوں کے والدین ہرے ربن دیئے جائیں گے جنہیں پروگرام کے اختتام تک اپنے ہاتھ پر لگائے رکھنا ہوگا ۔ پروگرام میں کونسلرس اور والینٹرس کو حسب سابق پروگرام کی طرح متعین کیا جارہا ہے جو پیامات کی نشاندہی اور باہمی مشاورت کرواتے ہوئے رشتوں کے طئے کرنے میں آسانی پیدا کریں گے ۔ اس کے علاوہ والدین کی سہولت کے لیے کمپیوٹرس سکشن رہے گا ۔ کمپیوٹرس پر تجربہ کار والینٹرس لڑکوں کو فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس کا مشاہدہ کروائیں گے ۔ پروگرام میں شرکت کی عام اجازت رہے گی ۔ اضلاع سے بھی والدین اور سرپرست اس پروگرام میں شریک ہوں گے ۔ اس کے علاوہ شہر کے مضافاتی علاقوں کے والدین بھی شرکت کریں گے ۔ اب تک 57 ویں دو بہ دو پروگرام نہایت کامیابی سے شہر اور اضلاع میں منعقد ہوئے ان پروگرامس میں الحمدﷲ 6000 سے زائد رشتے طئے پاچکے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے ایم اے قدیر نائب صدر فورم 9394801526 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT