Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا دو بہ دو پروگرام

سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا دو بہ دو پروگرام

تاریخ اور مقام پر غور و خوض ، عوام کے اصرار پر ایم ڈی ایف کی خصوصی دلچسپی
حیدرآباد ۔ 6 ۔ مئی : ( دکن نیوز ) : مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کے رشتوں کے انتخاب کے لیے 59 واں دو بہ دو ملاقات پروگرام شہر میں عنقریب منعقد کیا جائے گا ۔ ایم ڈی ایف اور سیاست کے تحت اب تک 58 دو بہ دو ملاقات پروگرام اللہ کے فضل و کرم سے بڑے کامیابی سے اختتام کو پہنچے جہاں والدین اور سرپرستوں نے اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے رشتوں کا انتخاب کیا اور وہ اپنے اپنے گھروں میں سکون و اطمینان کے ساتھ زندگی بسر کررہے ہیں ۔ اس دو بہ دو ملاقات پروگرام کی تاریخ اور مقام کا متعاقب اعلان کیا جائے گا جس کی صدارت جناب ظہیر الدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے ۔ ایم اے قدیر کارگذار صدر میناریٹی ڈیولپمنٹ فورم نے بتایا کہ اب تک جو پروگرامس پائے تکمیل کو پہنچے جس میں والدین نے اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کے رشتوں میں بڑی رہنمائی و دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رشتوں کا انتخاب کیا ہے ۔ اب جب کہ لوگ گرمائی تعطیلات میں شادی کرنے میں دلچسپی لیتے ہیں اس لیے اس کے پیش نظر دو بہ دو ملاقات پروگرام سنگ میل ثابت ہوگا ۔ اس دو بہ دو پروگرام میں والدین کی سہولت کے لیے میڈیسن ، انجینئرنگ ، پوسٹ گریجویٹ ، ایم بی اے ، ایم سی اے ، بی کام ، بی اے ، انٹرمیڈیٹ ، ووکیشنل اور ایس ایس سی ، عالم و حافظ ، کم تعلیم یافتہ کے علاوہ عقد ثانی کا کاونٹر بھی رہے گا ۔ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے ساتھ دو عدد فوٹوز اور بائیو ڈاٹا ضرور رکھیں ۔ اکثر والدین بنا بائیو ڈاٹا اور فوٹوز کے پروگرام میں حاضر ہوجاتے ہیں ۔ پروگرام بڑی کامیابی و کامرانی سے منعقد ہوئے جس میں رشتوں کے انتخاب کے ساتھ ان میں شعور و بیداری کا بھی نظم رکھا گیا تھا ۔ مزید تفصیلات ایم اے قدیر کارگذار صدر فورم فون نمبر 9394801526 سے حاصل کی جاسکتی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT