Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا دو بہ دو پروگرام

سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا دو بہ دو پروگرام

کل ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں مقرر ، جناب زاہد علی خاں صدارت کریں گے
حیدرآباد ۔ 19 ۔ فروری : ( دکن نیوز ) : مسلم شادیوں کے سلسلہ میں رشتوں کے انتخاب کے لیے والدین اور سرپرستوں کا خصوصی دو بہ دو ملاقات پروگرام آئندہ اتوار 21 فروری 10 بجے دن تا 4 بجے شام بمقام ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی منعقد ہوگا ۔ ادارہ سیاست اور میناریٹی ڈیولپمنٹ فورم کی جانب سے اب تک شہر اور اضلاع میں 55 دو بہ دو پروگرام منعقد کئے جاچکے ہیں ۔ جن کے ذریعہ سینکڑوں کی تعداد میں والدین نے باہمی مشاورت کی مدد سے رشتے طئے کئے ۔ اس پروگرام کی مقبولیت نہ صرف ملک کی کئی ریاستوں بلکہ بیرونی ملکوں میں بھی اس کے چرچے عام ہیں ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کی دردمند قیادت نے دوبدو پروگرام کو مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کو طئے کرنے کا ایک نمائندہ مرکز بنادیا ہے ۔ اب 56 واں پروگرام پھر ایک بار ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں منعقد کیا جارہا ہے ۔ جہاں اس سے پہلے بیشتر پروگرامس نہایت کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئے ۔ ان پروگراموں کی سب سے بڑی خصوصیت یہ رہی ہے کہ لڑکیوں کے والدین ہوں یا لڑکوں کے والدین انہیں اپنی پسند کے رشتے ملاحظہ کے لیے فراہم کئے جاتے ہیں ۔ جن کی مدد سے وہ رشتوں کا انتخاب کر کے اپنے بچوں کی ازدواجی زندگی کے سامان پیدا کرتے ہیں ۔ ابھی 55 واں پروگرام ریاست تلنگانہ کے اہم ضلع ورنگل میں ہوا جو ہر اعتبار سے انتہائی کامیاب ثابت ہوا ۔ اس سے قبل سیاست اور ایم ڈی ایف نے کریم نگر ، محبوب نگر میں بھی دوبدو پروگرام منعقد کئے تھے ۔ 56 ویں دو بہ دو ملاقات پروگرام کی صدارت جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے ۔ جناب محمد معین الدین صدر فیڈریشن ٹولی چوکی کالونیز بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف خیر مقدم اور تعارف کروائیں گے ۔ ایم اے قدیر نائب صدر فورم نے بتایا کہ ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی پر 10 بجے صبح سے نئے رجسٹریشن کا آغاز ہوگا ۔ جو 2 بجے دن تک جاری رہے گا ۔ رجسٹریشن کے لیے دو عدد فوٹوز اور دو عدد بائیو ڈاٹاس لانے کی شرط عائد کی گئی ہے ۔ والدین سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ہمراہ فوٹوز اور بائیو ڈاٹا ضرور لائیں ۔ لڑکوں کے والدین کے لیے رجسٹریشن کاونٹر پر پیلے ربن جاری کئے جائیں گے جب کہ لڑکیوں کے والدین کے سبز ربن لگانا ضروری ہوگا تاکہ باہمی مشاورت کے لیے ایک دوسرے سے ملاقات میں سہولت حاصل ہوسکے ۔ دو بہ دو پروگرام کے لیے سات کاونٹرس بنائے گئے ہیں جن میں میڈیسن ، انجینئرنگ ، پوسٹ گریجویٹ ، ایم بی اے ، ایم سی اے ، گریجویٹس ، انٹر میڈیٹ ، ووکیشنل ، ایس ایس سی ، عالم ، حافظ و فاضل ، کم تعلیم یافتہ ، غیر تعلیم یافتہ لڑکوں اور لڑکیوں کے کاونٹرس شامل ہیں ۔ عقد ثانی کے لیے علحدہ کاونٹر قائم کیا جارہا ہے ۔ ان کاونٹرس پر کونسلنگ کے لیے 25 کونسلرس مقرر کئے گئے ہیں جو پیامات کی نشاندہی کریں گے بلکہ رشتے طئے کرنے میں والدین سے تعاون کریں گے ۔ اس کے علاوہ تقریبا 30 والینٹرس کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ 56 ویں دو بہ دو پروگرام میں ایک علحدہ کمپیوٹرس سکشن بھی قائم کیا جارہا ہے جہاں 10 سے زائد کمپیوٹرس پر لڑکے والوں کے لیے لڑکوں کے پیامات کی تفصیل اور فوٹوز اسکرین پر دیکھنے کی سہولت ہوگی ۔ ڈاکٹر ایوب حیدری نائب صدر ، میر انور الدین ، سید الیاس باشاہ ، محمد شاہد حسین ، سید ناظم الدین ، ایم اے واحد ، احمد صدیقی مکیش ، ثانیہ ، خدیجہ سلطانہ ، محمد نصر اللہ خاں ، محمد احمد ، سید اصغر حسین ، اے اے کے امین ، صالح بن عبداللہ باحاذق ، عابدہ بیگم ، محمد برکت علی ، محمد فرید الدین ، ڈاکٹر سیادت علی ، سید ناظم علی ، محمد الصمد خاں اور دوسروں نے والدین اور سرپرستوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس پروگرام میں شرکت کر کے برسر موقع رشتوں کا انتخاب کریں اور اپنی اہم ذمہ داریوں کو پورا کریں ۔ ایمپرئیل گارڈن ، ٹولی چوکی میں باہمی تبادلہ خیال اور مشاورت کے لیے علحدہ خصوصی سیکشن بھی قائم کیا جارہا ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے ایم اے قدیر 9394801526 سے ربط پیدا کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT