Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا پروگرام

سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا پروگرام

اتوار کو ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں مقرر، سینکڑوں رشتہ دستیاب
حیدرآباد 9 نومبر (دکن نیوز) مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کے سلسلہ میں دوبدو ملاقات پروگرام کے ذریعہ سینکڑوں پیامات طے ہوئے ہیں جس کے باعث والدین کو اس پروگرام سے غیر معمولی دلچسپی پیدا ہوئی ہے۔ ہر طرح کی قابلیت رکھنے والے لڑکوں اور لڑکیوں کے پیامات کا ایم ڈی ایف کے دفتر پر انتہائی بڑی تعداد میں رجسٹریشن ہوا ہے۔ چنانچہ جاریہ سال نومبر تک لڑکیوں کے 4016 اور لڑکوں کے 2000 سے زائد رجسٹریشن مکمل ہوچکے ہیں۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف نے بتایا کہ سیاست اور ایم ڈی ایف کے تعاون و اشتراک سے میڈیسن، انجینئرنگ، ایم بی اے، ایم سی اے، پوسٹ گریجویٹس، گریجویٹس، انٹرمیڈیٹ، ایس ایس سی، کم تعلیم یافتہ اور تاخیر سے ہونے والی شادیوں کے رشتوں کی تفصیلات نہایت باقاعدگی کے ساتھ والدین کے ملاحظہ کے لئے دستیاب ہیں۔ والدین کے بے حد اصرار اور بچوں کی شادیوں کے لئے اُن کی غیر معمولی پریشانی کو محسوس کرتے ہوئے آئندہ اتوار 13 نومبر کو صبح 10 تا 4 بجے شام 68 واں دو بہ دو ملاقات پروگرام ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی پر رکھا گیا ہے۔ جناب ایم اے قدیر آرگنائزنگ پریسڈنٹ نے ایم ڈی ایف کے کونسلرس اور والینٹرس سے خواہش کی ہے کہ وہ فوری طور پر اُن سے ربط پیدا کرکے اپنی ڈیوٹی کی تفصیلات سے معلوم کریں۔ اس بار بھی ہمیشہ کی طرح کے فوٹوز کو مشاہدہ کے لئے اسکرین اور 10 سے زائد کمپیوٹرس مہیا کئے جارہے ہیں۔ پروگرام میں جناب محمد جلال الدین اکبر (آئی ایف ایس) کنزرویٹر محکمہ جنگلات، جناب ای اسماعیل سابق رکن انسانی حقوق کمیشن، جناب افتخار حسین سکریٹری فیض عام ٹرسٹ اور جناب محمد معین الدین صدر فیڈریشن آف ٹولی چوکی کالونیز بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گے۔ جناب ظہیرالدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست صدارت کریں گے۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف کا خیرمقدمی خطاب ہوگا۔ اس پروگرام میں حیدرآباد، رنگاریڈی کے علاوہ دیگر اضلاع کے مسلمانوں کو شرکت کی اجازت رہے گی۔ ڈاکٹر ایس اے مجید، محمد تاج الدین، ڈاکٹر ایوب حیدری، میر انورالدین، شاہد حسین، سید الیاس باشاہ، احمد صدیقی مکیش، محمد نصراللہ خان، محمد احمد، صالح بن عبداللہ باحاذق، سید ناظم الدین، خدیجہ سلطانہ، ڈاکٹر دردانہ، لطیف النساء، رئیس النساء، فرزانہ، محمد برکت علی، ڈاکٹر ناظم علی، ڈاکٹر سیادت علی، شبانہ نعیم اور دیگر اراکین نے لڑکوں اور لڑکیوں کے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ مزید تفصیلات کے لئے ایم اے قدیر آرگنائزنگ پریسڈنٹ سے فون نمبر 9394801526 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT