Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا ڈائمنڈ جوبلی دو بہ دو پروگرام

سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا ڈائمنڈ جوبلی دو بہ دو پروگرام

ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کی شرکت ، جناب زاہد علی خاں صدارت کریں گے
حیدرآباد ۔ 19 ۔ جولائی : ( دکن نیوز ) : شادیوں کے لیے معیاری اور من پسند رشتوں کے انتخاب کرنے کے سلسلہ میں لڑکوں اور لڑکیوں کے والدین اور سرپرستوں کے حسب سابق دو بہ دو ملاقات پروگرامس کی طرح اب یہ پروگرم 74 ویں منازل طئے کرچکا ہے ۔ یہ ڈائمنڈ جوبلی پروگرام اتوار 23 جولائی ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ منعقد ہوگا ۔ پروگرام کا آغاز 10 بجے دن سے ہوگا جو 6 بجے شام تک جاری رہے گا ۔ پروگرام کی صدارت جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ اور اعزازی مہمان کی حیثیت سے محمد معین الدین صدر فیڈریشن آف ٹولی چوکی کالونیز شرکت کریں گے ۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف و جناب ایم اے قدیر آرگنائزنگ پریسیڈنٹ ایم ڈی ایف نے بتایا کہ ادارہ سیاست اور ایم ڈی ایف کا ازل سے یہی عزم رہا ہے کہ دوبدو پروگرام کے ذریعہ لڑکے اور لڑکیوں کے رشتے طئے ہوں جس کے لیے ان رشتوں کے انتخاب کے لیے انہیں جو مسائل پیدا ہورہے ہیں آسانیاں پیدا کی جائے اور ہوا بھی یہی کہ اس دوبدو پروگرام کے ذریعہ بالکلیہ طور پر والدین کے لیے راہیں پیدا کی گئی جس کے لیے دونوں شہروں ہی نہیں مضافاتی علاقوں اور اضلاع سے بھی پروگرام کا خیر مقدم کیا گیا ۔ ڈائمنڈ جوبلی پروگرام میں جو والدین دفتر ایم ڈی ایف میں اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کا رجسٹریشن کروائے ہیں انہیں دوبارہ رجسٹریشن کروانے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ البتہ انہیں اپنے ساتھ بائیو ڈاٹاس اور فوٹوز ساتھ ضرور رکھنا ہوگا ۔ پروگرام میں بھی انجینئرنگ ، میڈیسن ، بی یو ایم ایس ، فارمیسی ، گریجویٹس ، پوسٹ گریجویٹس ، بی ایس سی ، بی کام ، بی اے ، انٹر میڈیٹ ، ایس ایس سی ، حافظ و عالم ، معذورین ، تاخیر سے شادی ، کم تعلیم یافتہ اور عقد ثانی رشتوں کے کاونٹرس رہیں گے ۔ دفتر ایم ڈی ایف میں بائیو ڈاٹاس رجسٹریشن کروائے ہیں انہیں رکھا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ لڑکوں اور لڑکیوں کے والدین کو چاہئے کہ وہ بائیو ڈاٹاس اور فوٹوز کے رجسٹریشن کے بعد مزید بائیو ڈاٹاس کی کاپیز ساتھ رکھیں ۔ اس کے علاوہ کمپیوٹر سیکشن بھی ہوگا جہاں 10 سے زائد کمپیوٹرس پر ہر زمرہ کے پیامات کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے ۔ پروگرام میں آن لائن رجسٹریشن کروانے کی سہولت حاصل رہے گی ۔ ایم ڈی ایف کے ذمہ داران و اراکین مسرس تاج الدین ، ڈاکٹر ایوب حیدری ، ڈاکٹر ایس اے مجید ، میر انور الدین نائب صدور ، خدیجہ سلطانہ ، احمد صدیقی مکیش ، محمد نصر اللہ خاں ، سید الیاس باشاہ ، زاہد فاروقی ، محمد احمد ، اے اے این ، ڈاکٹر دردانہ ، لطیف النساء ، رئیس النساء ، فرزانہ ، آمنہ فاطمہ ، کوثر جہاں ، ڈاکٹر ام سلمی ، امتیاز ترنم ، شاہد حسین ، ڈاکٹر سیادت علی ، ڈاکٹر محمد ناظم علی ، مہر النساء ، سید اصغر حسین ، سیدہ محمدی ، زبیدہ بیگم ، ریحانہ نواز ، فرزانہ ، محمد برکت علی ، عرشیہ عامرہ ، عبداللہ بن باحاذق ، محمد صمد خان اور دیگر نے پابندی وقت والدین سے شرکت کی اپیل کی ہے ۔ مزید تفصیلات ایم اے قدیر آرگنائزنگ صدر ایم ڈی ایف فون نمبر 9394801526 سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT