Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا ڈائمنڈ جوبلی دو بہ دو پروگرام

سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا ڈائمنڈ جوبلی دو بہ دو پروگرام

ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں کل مقرر ، جناب زاہد علی خاں صدارت کریں گے
حیدرآباد ۔ 21 ۔ جولائی : ( دکن نیوز ) : مسلم شادیوں کا مسئلہ شہر حیدرآباد اور اضلاع تلنگانہ میں سنگین نوعیت اختیار کرتا جارہا ہے ۔ اس مسئلہ کے حل کے لیے بنیادی طور پر والدین اور سرپرستوں کے لیے مناسب اور موزوں رشتوں کا انتخاب نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔ کئی مسلم والدین اور سرپرست اپنی لڑکیوں اور لڑکوں کی شادیاں طئے نہ ہونے کے باعث ملول و مضطرب ہیں ۔ اس صورتحال کے پیش نظر ادارہ سیاست اور مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کی جانب سے برسر موقع رشتے طئے کرنے کے لیے دو بہ دو ملاقات پروگرام نہایت کامیابی کے ساتھ نہ صرف شہر بلکہ اضلاع تلنگانہ میں منعقد کئے جارہے ہیں چنانچہ اب تک 74 پروگرامس ہوچکے جن کے نہایت بہتر اور ثمر آور نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف نے بتایا کہ بروز اتوار 23 جولائی کو صبح 10 بجے دن ڈائمنڈ جوبلی دوبدو پروگرام ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی مین روڈ پر منعقد ہوگا ۔ پروگرام کی صدارت جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست و سرپرست اعلی ایم ڈی ایف کریں گے ۔ ڈپٹی چیف منسٹر ریاست تلنگانہ جناب محمد محمود علی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ جناب محمد معین الدین صدر فیڈریشن آف ٹولی چوکی کالونیز مہمان اعزازی ہوں گے ۔ ایم اے قدیر آرگنائزنگ صدر ایم ڈی ایف نے پروگرام کی تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ دو بدو پروگرام کا آغاز جناب سید الیاس باشاہ کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ جناب احمد صدیقی مکیش نعت شریف پیش کریں گے ۔ جناب عابد صدیقی خیر مقدم اور تعارف کروائیں گے ۔ اس پروگرام میں تعلیمی قابلیت کے اعتبار سے انجینئرنگ ، میڈیسن ، پوسٹ گریجویٹس ، ایم بی اے ، ایم سی اے ، گریجویٹس ، انٹر میڈیٹ ، ایس ایس سی ، حافظ و عالم و فاضل کے پیامات کے لیے علحدہ علحدہ کاونٹرس بنائے جارہے ہیں ۔ عقد ثانی کے لیے خصوصی کاونٹر ہوگا ۔ اس کے علاوہ تاخیر سے شادی اور معذورین کے پیامات کے ملاحظہ کے لیے علحدہ کاونٹر مختص کیا گیا ہے ۔ انہوں نے والدین اور سرپرستوں سے خواہش کی ہے کہ وہ پیامات کا رجسٹریشن کروانے کے لیے ایمپرئیل گارڈن پر 10 بجے دن سے موجود رہیں ۔ لڑکوں اور لڑکیوں کے پیامات کے رجسٹریشن کے لیے علحدہ علحدہ کاونٹرس ہوں گے ۔ ڈاکٹر ایس اے مجید ، محمد تاج الدین ، ڈاکٹر ایوب حیدری ، میر انور الدین ، سید الیاس باشاہ ، سید ناظم الدین ، احمد صدیقی مکیش ، محمد برکت علی ، محمد شاہد حسین ، سید اصغر حسین ، خدیجہ سلطانہ ، اے اے امین ، ڈاکٹر ناظم علی ، ڈاکٹر سیادت علی ، ڈاکٹر دردانہ ، لطیف النساء ، رئیس النساء ، فرزانہ ، محمد احمد ، محمد نصر اللہ خاں ، آمنہ فاطمہ ، تسکین ، ڈاکٹر ام سلمی ، شبانہ نعیم ، سیدہ محمدی ، کوثر جہاں ، صالح بن عبداللہ باحاذق ، امتیاز ترنم ، عبدالصمد خاں ، مہر النساء ، زبیدہ بیگم ، ریحانہ نواز و دیگر نے والدین اور سرپرستوں سے شرکت کی اپیل کی ہے ۔ والدین سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ لڑکوں اور لڑکیوں کے بائیو ڈاٹاس اور دو عدد فوٹوز اپنے ہمراہ لائیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9394801526 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT