Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا کل دو بہ دو پروگرام

سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا کل دو بہ دو پروگرام

ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں مقرر ، جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست صدارت کریں گے
حیدرآباد ۔ 20 ۔ نومبر : ( دکن نیوز ) : 51 واں دو بہ دو ملاقات پروگرام اتوار 22 نومبر 10 بجے دن تا 4 بجے شام ایس اے ایمپرئیل گارڈن ، ٹولی چوکی میں بڑے پیمانے پر منعقد ہوگا ۔ جہاں لڑکے اور لڑکیوں کے والد و والدہ اور سرپرستوں کو اس بات کی اجازت رہے گی کہ اپنے اپنے بائیو ڈاٹاس رجسٹریشن کرواتے ہوئے رشتوں کا انتخاب کرسکیں ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست و سرپرست اعلی ایم ڈی ایف صدارت کریں گے ۔ مولانا مفتی صادق محی الدین فہیم صدر نشین دارالاقضاء و الافتاء اور جناب محمد معین الدین صدر فیڈریشن ٹولی چوکی آف کالونیز بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ پروگرام میں بڑے موثر طریقے پر کاونٹرس رہیں گے تاکہ والدین و سرپرست ان کاونٹرس پر پہنچ کر اپنے اپنے زمروں کے ذریعہ سے وہاں موجود والدین کو بائیو ڈاٹا اور فوٹوز بتاتے ہوئے تبادلہ خیال کرسکے ۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف فورم خیر مقدم کریں گے ۔ انتظامیہ نے ہر دو بدو ملاقات پروگرام سے قبل والدین کو توجہ دلواتا ہے کہ وہ اپنے ہمراہ فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس زیادہ سے زیادہ رکھیں ۔ دیکھا جارہا ہے کہ والدین کے ہاں بائیو ڈاٹا ہوتاہے تو فوٹو نہیں اور فوٹو رہتی ہے تو بائیو ڈاٹا نہیں رہتا ۔ اس کے نہ ہونے کی وجہ سے بات چیت بھی نہیں کرپاتے اور نہ ہی رجسٹریشن کرواسکیں گے ۔ اس لیے اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ دو سے زائد فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس کی کاپیز ہوں ۔ اراکین اور کونسلرس ، والینٹرس مستعدی کے ساتھ رہیں گے ۔ خصوصی والینٹرس کے ذریعہ مشاطوں پر گہری نظر رکھی جائے گی ۔ اس لیے والدین کونسلرس اور والینٹرس کے علاوہ اور کوئی غیر متعلقہ فرد کسی قسم کی رہبری و رہنمائی کررہا ہو تو اس سے بات چیت نہ کریں ۔ جنہوں نے ایم ڈی ایف کے دفتر میں رجسٹریشن کروائے ہیں انہیں دوبارہ دو بہ دو پروگرام میں رجسٹریشن کروانے کی ضرورت نہیں ۔ گذشتہ اتوار کے دو بہ دو ملاقات پروگرام جو مولا علی اور ٹولی چوکی میں بہ یک وقت رکھا گیا تھا وہاں پر بھی کئی لڑکے و لڑکیوں کے والدین نے رشتوں کے ضمن میں بات چیت کی ہے اور یہ پروگرامس نہایت کامیاب رہے ۔ ٹولی چوکی کے پروگرام میں ایس ایس سی ، انجینئرنگ ، انٹر میڈیٹ ، گریجویٹس ، میڈیسن ، بی ایڈ ، ایم بی اے ، ایم سی اے اور کم تعلیم یافتہ لڑکے و لڑکیوں کے رشتے دستیاب رہیں گے ۔ اب تک جتنے دو بہ دو پروگرام رکھے گئے ان میں عقد ثانی کے کاونٹرس پر والدین کا ہجوم دیکھا گیا ۔ اس لیے فورم اس کو بھی اہمیت دیتے ہوئے والدین کی پریشانی کو دور کرنے اور اسی وقت رشتہ طئے کرنے کے لیے پروگرام رکھے گئے ہیں ۔ عقد ثانی کے کاونٹر کے ذریعہ رشتوں کا انتخاب ہورہا ہے ۔ فورم کے اراکین عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف ، ایم اے قدیر نائب صدر فورم ، ڈاکٹر یس اے مجید ، محمد نصر اللہ خاں پبلسٹی سکریٹری ، احمد صدیقی مکیش آرگنائزنگ سکریٹری ، ڈکٹر ایس اے مجید ، میر انور الدین ، سید ناظم الدین ، محمد شاہد حسین ، ایم اے واحد ، سید اصغر حسین ، عبداللہ باحاذق ، عابدہ بیگم ، کوثر جہاں ، محمد احمد ، اے اے کے انیس ، رفیعہ سلطانہ ثانیہ ، ڈاکٹر دردانہ ، ڈاکٹر عالیہ آفرین پٹیل ، ریحانہ نواز ، فہیم النساء ، عبدالصمد خاں و دیگر اراکین نے پابندی وقت شرکت کی اپیل کی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے ایم اے قدیر فون نمبر 9394801526 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT