Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کے دو بہ دو پروگرام کی جھلکیاں

سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کے دو بہ دو پروگرام کی جھلکیاں

8
٭ سیاست اور ایم ڈی ایف کی جانب سے 60 ویں دو بہ دو ملاقات پروگرام کا آغاز ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں 10 بجے دن سے ہوا۔ جناب ظہیرالدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر نے صدارت کی۔
٭ ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں والدین اور سرپرستوں کے تمام سہولیات، رشتوں کے انتخاب کے لئے 10 بجے دن سے پہلے ہی تیار ہوچکی تھی اور 10.30 بجے دن سے ہی والدین کو گرمی کی تمازت کے باوجود آتے ہوئے دیکھا گیا۔
٭ جیسے ہی والدین شادی خانہ پہنچے تو اُنھوں نے اپنے لڑکے اور لڑکیوں کا رجسٹریشن کروایا۔ رجسٹریشن کروانے کے ساتھ ہی والینٹرس اُنھیں رجسٹریشن کارڈ حوالے کرتے ہوئے دیکھے گئے۔
٭ آج اس دو بہ دو ملاقات پروگرام میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب احسن عابد ڈین اسکولس آف ایجوکیشن ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ، جناب افتخار حسین سکریٹری فیض عام ٹرسٹ، محمد معین الدین صدر فیڈریشن آف ٹولی چوکی کالونیز کو دعوت دی گئی جنھوں نے والدین و سرپرستوں سے موجودہ دور میں بڑھتی ہوئی جہیز کی مانگ اور بے جا رسومات پر شدید تنقید کی اور شادی کو سادی کرنے پر زور دیا۔ جناب ایم اے قدیر کارگذار صدر فورم نے خیرمقدم کیا۔
٭ پروجکٹر کی مدد سے لڑکے و لڑکیوں کے فوٹوز اور بائیو ڈاٹاز کو دکھلایا گیا جس کی وجہ سے والدین اُن لڑکے اور لڑکیوں کے پتے نوٹ کرتے دیکھے گئے۔
٭ دو بہ دو ملاقات پروگرام میں والدین نے 60 ویں کامیاب پروگرام سے ہمکنار ہونے پر جناب زاہد علی خاں کی مساعی کی تعریف کی اور جناب ظہیرالدین علی خاں کو مبارکباد دیتے ہوئے دیکھے گئے۔
٭ جناب ایم اے قدیر کارگذار صدر میناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم نے 60 ویں دو بہ دو ملاقات پروگرام کے مہمانان مسرس احسن عابد اور جناب افتخار حسین سکریٹری فیض عام ٹرسٹ کو مختلف کاؤنٹرس کا مشاہدہ کروایا۔
٭ آج کی شب مقدس ،شب برأت کی مناسبت سے مسلمانوں کی بڑی تعداد روزہ رہتی ہے اس لئے بعد نماز ظہر والدین کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا۔
٭ دو بہ دو ملاقات پروگرام میں 5000 والدین و سرپرست شریک تھے۔
٭ دو بہ دو ملاقات پروگرام میں 60 لڑکوں اور 110 لڑکیوں کے رجسٹریشن ہوئے جنھیں دفتر روزنامہ سیاست (عابڈس) پر والدین کے دیکھنے کے لئے رکھا جائے گا۔
٭ جناب ایم اے قدیر نے محمد معین الدین صدر فیڈریشن آف ٹولی چوکی کالونیز اور محکمہ پولیس اور ایم ڈی ایف اراکین کے تعاون و اشتراک کا شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT