Friday , May 26 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست و ایم ڈی ایف سمر وو کیشنل سنٹرس میں سینکڑوں خواتین فنون لطیفہ سے مستفید

سیاست و ایم ڈی ایف سمر وو کیشنل سنٹرس میں سینکڑوں خواتین فنون لطیفہ سے مستفید

خودروزگار کے لیے عزم مصمم ، ایم ڈی ایف ٹیم کا دورہ مراکز ، فنی تربیت سے آگاہی ، توجہ سے کام سیکھنے کی تلقین
حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( دکن نیوز ) : مسلم خواتین اور طالبات کو خود مکتفی بنانے اور انہیں روزگار سے جوڑنے کے مقصد سے ادارہ سیاست اور مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کا 45 روزہ ووکیشنل سمر کیمپ اختتامی مراحل میں داخل ہوگیا ہے ۔ دونوں شہروں میں قائم 42 مراکز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے مقصد سے جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف کی زیر قیادت 7 رکنی انسپکشن ٹیم نے کل ویسٹ زون میں کارکرد ووکیشنل سنٹرس کا معائنہ کیا ۔ جناب افتخار مشرف سابق اسپیشل آفیسر محکمہ یوتھ سرویس ، جناب ایم اے قدیر سید اصغر حسین ، جناب محمد برکت علی ، جناب اے اے کے امین ( کوآرڈینٹرس ) اور محمد نصر اللہ پر مشتمل ٹیم کے ارکان نے سہارا ڈائگناسٹک سنٹر ( مہدی پٹنم ) میں پری میڈیکل کورس کے زیر تربیت طلباء سے تربیتی پروگرام کے بارے میں واقفیت حاصل کی ۔ اے اے کے امین انسٹرکٹر کی زیر نگرانی اس سنٹر میں لیاب ٹکنیشن ، ایکسرے ، ای سی جی کی تربیت دی جارہی ہے ۔ ڈاکٹر انجم انسٹرکٹر نے بتایا کہ طالبات کے لیے جنرل نرسنگ کی مفت تربیت کا بھی باقاعدہ انتظام کیا گیا جس میں 7 طالبات شریک ہیں ۔ میر ولایت علی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے مراد نگر مہدی پٹنم میں قائم کردہ مرکز کے معائنہ کے دوران محترمہ انیس النساء بیگم انچارج نے بتایا کہ اس مرکز میں ٹیلرنگ ، بیوٹیشن اور مہندی ڈیزائننگ کی 130 سے زائد لڑکیاں تربیت حاصل کررہی ہیں ۔ بیوٹیشن کورس انچارج فریسہ خاتون ، ٹیلرنگ کی سیما سلطانہ کمپیوٹر انسٹرکٹر غلام دستگیر ، اسپوکن انگلش کے انیس النساء اور کوآرڈینٹر خیر النساء اور مظفر علی نے بتایا کہ ان کورس کے ذریعہ خواتین و طالبات کو روزگار کے حصول میں سہولت حاصل رہے گی ۔ ان کورس میں غیر مسلم لڑکیاں بھی شریک ہیں اور غیر معمولی دلچسپی لے رہی ہیں ۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف نے اس موقع پر سوسائٹی کی جانب سے قائم کردہ کمپیوٹر سنٹر کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ کامیاب زندگی کے لیے سخت محنت کریں اور اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کریں ۔ موجودہ حالات میں ضروری ہے کہ خواتین ہر شعبہ حیات میں اپنی اہمیت اور اپنے وجود کو منوائیں ۔ اس موقع پر جناب عبدالعزیز خاں ، اور دیگر معززین شریک تھے ۔ اس کے بعد ٹیم کے ارکان نے پرنس بیوٹی پارلر و ٹیلرنگ سنٹر محبوب کالونی ( جھرہ ) کا تفصیلی معائنہ کیا ۔ جہاں مہندی ڈیزائننگ بیوٹیشن ، ٹیلرنگ اور پنٹنگس میں 45 طالبات زیر تربیت ہیں ۔ محترمہ سلمیٰ بیگم انچارج نے بتایا کہ جگہ کی تنگی اور سلوائی مشینوں کی عدم فراہمی کے باعث طالبات مسائل سے دوچار ہیں ۔ انہوں نے اس سلسلہ میں سیاست کے تعاون کی درخواست کی ۔ انہوں نے جناب پاشاہ بھائی مالک مکان کا ذکرکیا جنہوں نے سنٹر کے لیے جگہ فراہم کی ہے ۔ مراکز کے انچارج و ذمہ داروں نے اس مشترکہ احساس کا اظہار کیا کہ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست ، جناب ظہیر الدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر سیاست اور جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کی سرپرستی اور کوششوں کے باعث خواتین وطالبات کی بڑی تعداد مختلف ووکیشنل کورسیس سے استفادہ کررہی  ہیں جو ایک غیر معمولی کارنامہ اور ملت پر عظیم احسان کے مترادف ہے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT