Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست و ایم ڈی ایف سے ایس ایس سی کوچنگ سنٹرس سے درخواستیں مطلوب

سیاست و ایم ڈی ایف سے ایس ایس سی کوچنگ سنٹرس سے درخواستیں مطلوب

حیدرآباد ۔ 21 ۔ دسمبر : ( دکن نیوز ) : ادارہ سیاست اور مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے زیر اہتمام ایس ایس سی فری کوچنگ سنٹرس میں 2 جنوری سے باقاعدہ کلاس کا آغاز ہوگا ۔ اس سلسلہ میں ایسے ادارے جو سنٹرس چلانا چاہتے ہیں وہ فوری طور پر دفتر ایم ڈی ایف احاطہ روزنامہ سیاست پر ربط کر کے درخواستیں داخل کریں جس میں سنٹر کی تفصیلات اور کوچنگ کی تفصیل درج کرنی ہوگی ۔ ادارہ سیاست کی جانب سے طلباء کی سہولت کے لیے مطبوعہ اسٹڈی میٹریل مفت تقسیم کیا جائے گا ۔ دو مہینے کے اس کورس میں ایس ایس سی کے جملہ مضامین کی کوچنگ اور بنیادی کمزوریوں کو دور کرنے کے لیے خصوصی توجہ دی جائے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے محمد برکت علی کوآرڈینٹر 9700088110 پر ربط کریں ۔ درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 27 دسمبر ہوگی ۔۔

TOPPOPULARRECENT