Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست و ایم ڈی ایف سے ایس ایس سی کوچنگ کا آغاز

سیاست و ایم ڈی ایف سے ایس ایس سی کوچنگ کا آغاز

پرانے شہر میں دس مراکز کا قیام ، طلبہ سے استفادہ کی خواہش
حیدرآباد ۔ 12 ۔ جنوری : ( دکن نیوز ) : ادارہ سیاست اور مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے زیر اہتمام ایس ایس سی امتحانات کے پیش نظر مسلم طلباء وطالبات کی مکمل اور باقاعدہ کوچنگ کے لیے مسلم اکثریتی علاقوں میں مفت کوچنگ سنٹرس قائم کئے گئے ہیں جہاں باضابطہ طور پر کلاسیس کا آغاز ہوچکا ہے جس میں مضامین میاتھس ، سائنس اور تلگو پر طلباء کی خصوصی توجہ مبذول کی جارہی ہے تاکہ وہ ان مضامین میں اعلیٰ نمبرات حاصل کرسکے ۔ پرانے شہر میں 10 کوچنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں ۔ جن میں والدین اور طلباء وطالبات متعلقہ سنٹرس سے فون کے ذریعہ معلومات حاصل کرسکتے ہیں جن میں منہاج النساء بیگم ایم ایچ کوچنگ سنٹر قاضی پورہ فون نمبر 9291642857 ، مظفر علی ساجد گلبرٹ مشن ہائی اسکول تالاب کٹہ ، نزد مسجد قبا 9291682731 ۔ اختر بیگم مدینہ ٹریننگ سنٹر قاضی بنڈہ 9052393972 حمیرہ احسن اے بی بی آر انسٹی ٹیوٹ ، ریاست نگر 9848445550 ، مخدوم علی خان ین آئی سی ایس انسٹی ٹیوٹ نکس انسٹی ٹیوٹ روبرو چارمینار بس ڈپو 9908110405 ، آرچرڈ دی اسکول شاستر پورہ 9030008080 ، محمد مقصود احمد ایور گرین اکیڈیمی آف ایکسلنس العین کالونی شاہین نگر 9704354754 ۔ محمود اسٹڈی سنٹر امان نگر اے یاقوت پورہ 9948380969 ۔ ہائی ٹیک اسلامک اسکول روبرو ملن فرنیچر تالاب کٹہ روڈ 9700067600 ۔ ایم اے قدیر آرگنائزنگ پریسڈنٹ فورم ، احمد صدیقی مکیش آرگنائزنگ ، محمد نصر اللہ خاں پبلسٹی سکریٹری فورم نے طلباء وطالبات سے خواہش کی ہے کہ وہ ان مراکز پر داخلے حاصل کریں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700088110 پر ربط کریں ۔

TOPPOPULARRECENT