Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست و ایم ڈی ایف سے ووکیشنل سمر کیمپس

سیاست و ایم ڈی ایف سے ووکیشنل سمر کیمپس

شہر اور اضلاع میں آج آغاز ، ماہر انسٹرکٹرس تربیت دیں گے
حیدرآباد ۔ 4 ۔ اپریل : ( دکن نیوز ) : ادارہ سیاست اور میناریٹی ڈیولپمنٹ فورم کے تیرھویں ووکیشنل سمر کیمپ کا آج سے شہر حیدرآباد ، میدک ، تانڈور اور کاماریڈی میں قائم کردہ مراکز میں آغاز ہوگیا ۔ 45 روزہ سمر کیمپ کے دوران مختلف مراکز پر ضامن روزگار پیشہ وارانہ کورسیس میں ماہر و تجربہ کار انسٹرکٹرس کی نگرانی میں تربیت دی جائے گی ۔ جناب اے اے کے امین کوآرڈینٹر سمر کیمپ کے بموجب اس بار سمر کیمپ کے سلسلہ میں پری ووکیشنل میڈیکل کورسیس کا بھی انتظام کیا گیا ہے جن میں ایکسرے ٹکنیشن ، ای سی جی ، نرسنگ ، فزیوتھراپی اور میڈیکل لیاب ٹکنیشن و ہیلت کورس شامل ہیں ۔ سہارا ڈائگناسٹک سنٹر پلر نمبر 22 متصل جی پلاریڈی کالج ، مہدی پٹنم میں ان کورس کی تربیت کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ دلچسپی رکھنے والے مرد و خواتین امیدوار فون نمبر 9849134323 پر ربط کرسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ جینئس ووکیشنل جونیر کالج ، گلشن خلیل ٹرسٹ کامپلکس فرسٹ لانسر روڈ ، روبرو گارڈن ٹاورس میں لیاب ٹکنیشن ، فزیوتھراپی ، آئی ٹسٹنگ حجامہ اور الکٹروتھراپی کے تربیتی کورس کا انتظام کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے لیے محترمہ عصمت النساء ڈائرکٹر سے فون نمبر 9849444085 پر ربط کریں ۔ جناب محمد برکت علی کوآرڈینٹر نے مرکز کے ذمہ داروں سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ اپنے بیانرس داخلہ فارمس اور پمفلٹس دفتر ایم ڈی ایف احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس سے حاصل کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT